10آگوست
ماہ محرم میں عطا ہونے والے رزق میں سے ایک “شہداء کے مصائب پر آنسو بہانا” ہے،میر باقری

ماہ محرم میں عطا ہونے والے رزق میں سے ایک “شہداء کے مصائب پر آنسو بہانا” ہے،میر باقری

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے مزید کہا: سید الشہداء علیہ السلام کی عزاداری میں لوگوں کے لیے خصوصی رزق اور برکتیں عطا کی جاتی ہیں کیونکہ خدا نے ان محافل میں اپنی کچھ خاص عنائتیں مقرر کی ہیں اور ہر ایک کو اس کی استطاعت کے مطابق یہ رزق پہنچایا جاتا ہے۔

10آگوست
دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس کی جانب سے یوم عاشور کا مرکزی جلوس اور مجلس شام غریباں کا انعقاد

دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس کی جانب سے یوم عاشور کا مرکزی جلوس اور مجلس شام غریباں کا انعقاد

یوم عاشور کا مرکزی جلوس حسینیہ ابوالفضل العباس قم سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ پاکستان اور قم کی مختلف ماتمی سنگتوں اور اور نوحہ خوانوں نے دوران جلوس ماتم داری کروائی۔

10آگوست
حسینؑ ابن علیؑ کی طرف متوجہ ہونے والا ہر شخص حسینی ہے، علامہ امین شہیدی

حسینؑ ابن علیؑ کی طرف متوجہ ہونے والا ہر شخص حسینی ہے، علامہ امین شہیدی

انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ گریہ، ماتم اور علمبرداری اس انداز سے کریں کہ اپنے اندر روحانی سربلندی کو محسوس کر سکیں۔ دشمنانِ نواسہ رسولؐ اس قدر خوف زدہ ہیں کہ جو کوئی بھی باروح عزاداری کا انعقاد کرتا ہے، اس کے خلاف قانونی کارروائیوں کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور ایف آئی آر کاٹی جاتی ہیں۔

09آگوست
مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا انبیاءکرامؑ و آئمہ اطہارؑ کا شعار ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا انبیاءکرامؑ و آئمہ اطہارؑ کا شعار ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ان کا کہنا تھا کہ جو مظلوم و بے گناہ لوگوں سے ان کی زندگیاں چھین رہے ہیں ہم نے ان کا مقابلہ کرنا ہے اور ان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف آواز بلند کرنی ہے، یہی لوگ وقت کے یزید ہیں، امام حسین علیہ السلام کے یہ الفاظ کہ مجھ جیسا اس (یزید) جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا تمام حق پرستوں کے لئے قیامت تک کا درس ہے،

09آگوست
آج یزیدیت اپنے زخم چاٹ رہی ہے جبکہ امام حسین ع ہر شریف النفس دل میں گھر کیے ہوئے ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

آج یزیدیت اپنے زخم چاٹ رہی ہے جبکہ امام حسین ع ہر شریف النفس دل میں گھر کیے ہوئے ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

خطیب اہلبیت علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا اور امام حسین علیہ السلام اور انکے اصحاب باوفا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کربلا متلاشیان حق کے لئے ایک درسگاہ ہے یہ امام حسین علیہ السلام کا تصدق ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا کا ہر ملک اور ہر شہر مدرسے میں تبدیل ہوچکا ہے آج حسین کے نام پر دنیا بھر میں ہونے والے اجتماعات یزید و یزیدیت پر خطِ تنسیخ کھینچ رہے ہیں

08آگوست
حسینیت اور پاکستانیت ہماری شناخت ، ہمارا تعرف اور ہماری پہچان ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

حسینیت اور پاکستانیت ہماری شناخت ، ہمارا تعرف اور ہماری پہچان ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے اکثر علاقوں میں ظالم و مظلوم ، قاتل و مقتول اور جابر و مجبور کی تمیز کیے بغیر مکتب تشیع کے محب وطن اور قانون پسند شہریوں کو فورتھ شیڈول میں ڈال کر توہین آمیز رویہ ایک مہذب قوم کی اہانت و تذلیل ہے جو قابل مذمت ہے

08آگوست
نواسہ رسول امام حسین ؑکسی مکتب کے نہیں بلکہ پوری اُمت کے امام ہیں، علامہ ساجد نقوی

نواسہ رسول امام حسین ؑکسی مکتب کے نہیں بلکہ پوری اُمت کے امام ہیں، علامہ ساجد نقوی

برائیوں اور مفاسد کو دور کرنے اور دنیا کو ایک ہمہ گیرعادلانہ نظام فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے اصلاح امت کا بنیادی فریضہ انجام دیا جائے۔ یہ فریضہ انجام دینے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ امام حسین ؑ کے فرامین‘ کردار‘ سیرت‘ انداز عمل اور جدوجہد سے استفادہ کریں۔

07آگوست
تاریخ میں نبی کے حقِ انتخاب سے انکار کرنے والے خود اپنے جانشینوں کو منتخب کرتے رہے، علامہ امین شہیدی

تاریخ میں نبی کے حقِ انتخاب سے انکار کرنے والے خود اپنے جانشینوں کو منتخب کرتے رہے، علامہ امین شہیدی

انہوں نے اہل بیتؑ کی محور و مرکزیت اور ان کی حیثیت کے بیان کرنے کو بعثت کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے اہلِ منبر کو چاہیے کہ اہل بیتؑ کے مقام و مرتبہ کو بار بار بیان کریں۔

06آگوست
جو اپنے لئے پسند کرتے ہو وہی دوسروں کے لئے پسند کرو،علامہ سید علی رضا رضوی

جو اپنے لئے پسند کرتے ہو وہی دوسروں کے لئے پسند کرو،علامہ سید علی رضا رضوی

انہوں نے مزید کہا کہ بس ہمیں اسلام کی منطق کو سمجھنے کی ضرورت ہے اسلامی تعلیمات حفظان صحت کی مانند ایک حقیقت اور ضرورت ہیں ایک انسان دوسرے انسان کی جانب مسئول اور ذمہ دار ہے، اسلام فردی اور شخصی آزادی اور احترام کا قائل ہے اس نے ہر فردِ واحد کے لئے آزادی اور احترام کا اصول وضع کیا ہے

06آگوست
حضرت امام علی ؑ کی محبت اور ان سے بغص منافق اور مؤمن کی پہچان کا ذریعہ ہے، آیت اللہ غلام عباس رئیسی

حضرت امام علی ؑ کی محبت اور ان سے بغص منافق اور مؤمن کی پہچان کا ذریعہ ہے، آیت اللہ غلام عباس رئیسی

انہوں نے مزید کہا کہ انسان دنیا کے بندے (غلام) ہیں اور دنیا کے بارے میں امام علی علیہ السلام نے فرمایا کہ دنیا کی مثال سانپ جیسی ہے کہ جو چھونے میں نرم معلوم ہوتا ہے مگر اْس کے اندر زہر ہلاہل بھرا ہوتا ہے؛ فریب خوردہ جاہل اس کی طرف کھنیچا چلا جاتا ہے اور ہوشمند و دانا اس سے بچ کر رہتا ہے۔