10آگوست
ماہ محرم میں عطا ہونے والے رزق میں سے ایک “شہداء کے مصائب پر آنسو بہانا” ہے،میر باقری

ماہ محرم میں عطا ہونے والے رزق میں سے ایک “شہداء کے مصائب پر آنسو بہانا” ہے،میر باقری

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے مزید کہا: سید الشہداء علیہ السلام کی عزاداری میں لوگوں کے لیے خصوصی رزق اور برکتیں عطا کی جاتی ہیں کیونکہ خدا نے ان محافل میں اپنی کچھ خاص عنائتیں مقرر کی ہیں اور ہر ایک کو اس کی استطاعت کے مطابق یہ رزق پہنچایا جاتا ہے۔

03آگوست
جذبہ حسینی کی حفاظت ضروری ہے/امام خمینی رہ نے محرم سے بھرپور فائدہ اٹھایا. آیت اللہ غلام عباس رئیسی

جذبہ حسینی کی حفاظت ضروری ہے/امام خمینی رہ نے محرم سے بھرپور فائدہ اٹھایا. آیت اللہ غلام عباس رئیسی

انہوں نے مزید کہا کہ عصر حاضر میں دو گروہ موجود ہیں؛ ایک وہ جو امامؑ کو نہیں مانتے لیکن ایک گروہ وہ ہے جو امامؑ کو تو مانتے ہیں، لیکن امامؑ کے نظریے کو قبول نہیں کرتے. دوسرے گروہ کی تشخیص کے لئے چشم بصیرت کی ضرورت ہے۔

02آگوست
معاشرے میں خرابیاں موثر افراد کی خاموشی اور احساس مسولیت نہ ہونے کی وجہ سے ہے. آیت اللہ غلام عباس رئیسی

معاشرے میں خرابیاں موثر افراد کی خاموشی اور احساس مسولیت نہ ہونے کی وجہ سے ہے. آیت اللہ غلام عباس رئیسی

انہوں نے مزید کہا کہ بنی امیہ نے بہت ساری احادیث اپنی حمایت میں جعل کیئے اور احادیث کو اپنی حکومت بچانے کے لئے استعمال کیا جیسا کہ معروف ہے کہ "حکومت کے خلاف اٹھنا یعنی دین کے خلاف اٹھنا" اور دین کے خلاف بات کرنے سے انسان واقعا ڈر جاتے ہیں اور مسلمانوں کی سادہ لوحی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بنی امیہ نے مختلف پروپیگنڈوں کے ذریعے حکومت کی۔

02آگوست
شرف انسانیت امام حسین علیہ السّلام سے وابسطہ ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

شرف انسانیت امام حسین علیہ السّلام سے وابسطہ ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

انکا مزید کہنا تھا کہ کربلا رہتی دنیا تک ایک آفاقی تحریک ہے لوگوں کو اگر جینا ہے تو ان سے جڑ جائیں جو مرے نہیں ہیں جبکہ پاکستان سمیت ساری دنیا میں کربلا والوں کی یاد میں یہ بڑے بڑے اجتماعات ان کی حیات ابدی کا منہ بولتا ثبوت ہیں

02آگوست
محرم الحرام وہ مہینہ ہے کہ جس کا احترام تمام ادیان میں کیا جاتا رہا ہے

محرم الحرام وہ مہینہ ہے کہ جس کا احترام تمام ادیان میں کیا جاتا رہا ہے

محرم اپنے وقت کے امام کے ظہور کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹا کر منجی عالم بشریت امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے لئے زمینہ فراہم کرنے کا مہینہ ہے؛ تاکہ وقت کا امام ظہور کرکے شہدائے کربلا کے خون کا انتقام لے سکیں۔

01آگوست
محرم الحرام 1444 ھ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی کا پیغام

محرم الحرام 1444 ھ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سیدساجد علی نقوی کا پیغام

علامہ ساجد نقوی کے مطابق امام حسین ؑکی جدوجہد اور واقعہ کربلا سے الہام لینے اور استفادہ کرنے کا سلسلہ61 ھجری سے آج تک جاری وساری ہے اور تاقیامت جاری رہے گا۔ دنیا میں حریت پسندی کی ہر تحریک کربلا کی مرہون منت نظر آتی ہے اور دنیا کی تمام حریت پسند تحریکیں امام حسین ؑ کی شخصیت سے متاثر نظر آتی ہیں۔

01آگوست
انبیاء علیہم السلام کی بعثت کا مقصد تطہیر کے عمل کا تسلسل تھا، علامہ امین شہیدی

انبیاء علیہم السلام کی بعثت کا مقصد تطہیر کے عمل کا تسلسل تھا، علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اللہ تعالی نے قرآن مجیدمیں انسان کو اپنی شاہکار تخلیق قرار دینےکے ساتھ ساتھ اس کے ملکوتی اورحیوانی پہلوؤں کو بھی پیش کیا ہے۔ اللہ چاہتا ہے کہ انسان حیوانی زندگی سے انسانی زندگی کی طرف سفر کرتے ہوئے انسانیت کی معراج تک جا پہنچے۔

01آگوست
امام حسین قیامت تک کے لئے ہر حر یت پسند انسان کے دل کی دھڑکن ہیں۔ علامہ حسن ظفر نقوی

امام حسین قیامت تک کے لئے ہر حر یت پسند انسان کے دل کی دھڑکن ہیں۔ علامہ حسن ظفر نقوی

معروف عالم دین و خطیب ملت جعفر یہ علامہ حسن ظفر نقوی کا امام بار گاہ شہدائے کر بلا انچولی سو سائٹی میں عشرہ محرم الحرام کی دوسری مجلس عزا سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا قر آن کر یم میں ہر خشک و تر کا بیان موجود ہے اور یہ لوح محفو ظ سے قلب رسول پر منتقل ہوا قر آن کر یم وہ معجزہ ہے جو حضور کو عطا ہوا

01آگوست
دین معاشرے کو معتدل دیکھنا چاہتا ہے، علامہ علی رضا رضوی

دین معاشرے کو معتدل دیکھنا چاہتا ہے، علامہ علی رضا رضوی

شہدائے کربلا ٹرسٹ اور خیر العمل ورکنگ کمیٹی کے زیرِ اہتمام عشرہ محرم الحرام کی دوسری مجلسِ عزاء سے خطیب اہلبیت علیہم السلام علامہ سید علی رضا رضوی نے اپنے موضوع دین و حکمت پر خطاب کرتے ہوئے کہا دین کا تعلق معاشرت سے ہے اور دین اپنے پیروکاروں کو ذمہ داری اور معاشرے میں معقولات کو رواج دینا چاہتا ہے

31جولای
سُنی ہمارے بھائی ہیں ہماری جان ہیں ہمارا دل ہیں ہم اس ملک میں ایک ساتھ رہتے ہیں ایک ساتھ رہیں گے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

سُنی ہمارے بھائی ہیں ہماری جان ہیں ہمارا دل ہیں ہم اس ملک میں ایک ساتھ رہتے ہیں ایک ساتھ رہیں گے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

انہوں نے کہا کہ حسین ابن علی وہ امام عالی مقام ہیں جنہوں نے دین اسلام کی بقاء کے لئے اپنا سب کچھ راہ خدا میں نذرکر دیا اور اس طرح سید الشہدا ء دین اسلام کے ساتھ ساتھ خود بھی زندہ جاوید ہوگے یہ ایام عزا،ایام صبر، اُنھی کی یادوکے ایام ہیں زمین سے عرش تک غم حسین کا موسم چھا چکا ہے۔