7

حضرت امام علی ؑ کی محبت اور ان سے بغص منافق اور مؤمن کی پہچان کا ذریعہ ہے، آیت اللہ غلام عباس رئیسی

  • News cod : 37010
  • 06 آگوست 2022 - 0:00
حضرت امام علی ؑ کی محبت اور ان سے بغص منافق اور مؤمن کی پہچان کا ذریعہ ہے، آیت اللہ غلام عباس رئیسی
انہوں نے مزید کہا کہ انسان دنیا کے بندے (غلام) ہیں اور دنیا کے بارے میں امام علی علیہ السلام نے فرمایا کہ دنیا کی مثال سانپ جیسی ہے کہ جو چھونے میں نرم معلوم ہوتا ہے مگر اْس کے اندر زہر ہلاہل بھرا ہوتا ہے؛ فریب خوردہ جاہل اس کی طرف کھنیچا چلا جاتا ہے اور ہوشمند و دانا اس سے بچ کر رہتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے ممتاز عالم دین آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے محرم الحرام کی مناسبت سے مجمع سیدالشہداء العالمیہ قم میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہر آدمی اسی کے ساتھ محشور ہو گا جس سے وہ محبت کرتا ہے اور ہم یہ دعوی تو کرتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام سے محبت کرتے ہیں، لیکن یہ امتحان کے وقت پتہ چلے گا کہ ہم واقعی امام حسینؑ سے محبت کرتے ہیں یا دنیا کی ریاست، اولاد، شیطان، مال دنیا یا امام حسین ؑ سے۔
آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے کہا کہ حضرت امام علی علیہ السلام کی محبت اور ان سے بغض منافق اور مؤمن کی پہچان کا ذریعہ ہے اور یہ معیار پیغمبر اسلام (ص) نے ہمیں دیا ہے کیونکہ منافق کو صحابہ سے الگ کرنے کا کوئی راستہ نہیں تھا، اس لئے علی کی محبت کو اس تمیز کرنے کا معیار قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسان دنیا کے بندے (غلام) ہیں اور دنیا کے بارے میں امام علی علیہ السلام نے فرمایا کہ دنیا کی مثال سانپ جیسی ہے کہ جو چھونے میں نرم معلوم ہوتا ہے مگر اْس کے اندر زہر ہلاہل بھرا ہوتا ہے؛ فریب خوردہ جاہل اس کی طرف کھنیچا چلا جاتا ہے اور ہوشمند و دانا اس سے بچ کر رہتا ہے۔
جامعہ امام خمینیؒ کراچی کے پرنسپل نے مزید کہا کہ انسان جب نفس امارہ اور خواہشات نفس کی پیروی کرتا ہے، تو علم کے باوجود یہ گمراہ ہو جاتا ہے اور اگر انسان نفس امارہ کی فرمانبرداری کرتا رہے اور اس پر قابو نہ پائے تو پھر بیرونی دشمن سے جتنا مقابلہ کرتا رہے، کامیاب نہیں ہوسکتا اور بیرونی دشمن ہی کامیاب ہوگا؛ کیونکہ بیرونی دشمن کا انسان کو اپنے قابو میں لے کر اپنا قیدی بنانے کا واحد ذریعہ یہی نفس امارہ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37010