7

زیارتوں کی قبولیت کی نشانی یہ ہے کہ زائرکے سلوک اوراخلاق میں مثبت تبدیلی آئے،آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی

  • News cod : 3724
  • 04 نوامبر 2020 - 13:14
زیارتوں کی قبولیت کی نشانی یہ ہے کہ زائرکے سلوک اوراخلاق میں مثبت تبدیلی آئے،آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی
حوزہ تائمز|آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نےمرکزی دفترنجف اشرف میں شام سےزیارت کوآئےزائرین کا خیرمقدم کرتےہوئے کہاکہ سچا مومن وہی ہے کہ جوحقیقی اسلام محمدی کہ جسے محمد وآل محمد علیھم السلام نے ہمیں بتایا ہے کا پابند ہو۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نےمرکزی دفترنجف اشرف میں شام سےزیارت کوآئےزائرین کا خیرمقدم کرتےہوئے کہاکہ سچا مومن وہی ہے کہ جوحقیقی اسلام محمدی کہ جسے محمد وآل محمد علیھم السلام نے ہمیں بتایا ہے کا پابند ہو۔
آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ ہرانسان کوچاہئےکہ تقوی میں بلند مرتبے پرپہنچنے کی کوششیں کرتا رہے تاکہ رضائے خداوندی کےحصول کا راستہ ہمواربنےاوردنیا و آخرت میں وہ ایک کامیاب انسان بن سکے۔

انہوں نےمزید کہا کہ سچا مومن اپنے ایمان، اپنی عبادتوں اورالہی قوانین کی پاسداری کرتا ہے تاکہ معاشرے میں امن واستقرار باقی رہےاور ظاہرہے جب تک اہلبیت علیھم السلام کے بتائےہوئےراستے کی پابندی نہیں کی جائےگی اس وقت تک یہ ممکن نہیں ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مومنین کرام کو سیرت محمد وآل محمد علیھم السلام سےواقف ہونا ضروری ہےساتھ ساتھ اِسے اپنے اخلاق و کرداراور سلوک سےمعاشرے میں نشرکرنا چاہئےتاکہ ہم میں سے ہرایک فرد مشن آل محمد علیھم السلام کا مبلغ ہواوردنیا پرانکےعظیم مشن کو مزید واضح کیا جاسکے، اہل بیت علیھم السلام کے بتائےہوئےراستےکا پابند انسان پورے معاشرے کے لئےنمونہ عمل ہےتاکہ لوگ اسکی اقتدا کریں اوراچھائی وبھلائی سب کا مقدربنے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3724