17

وفاق المدارس الشیعہ کے ضمنی امتحانات 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے

  • News cod : 37323
  • 22 آگوست 2022 - 18:03
وفاق المدارس الشیعہ کے ضمنی امتحانات 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ20 ستمبر ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ20 ستمبر ہے۔البتہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 25 ستمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ناظم امتحانات کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک مدارس کے طلبا و طالبات ہی امتحانات میں حصہ لے سکتے ہیں۔درجہ عامہ( میٹرک) کے پرائیویٹ امیدواروں کوملحقہ مدرسہ سے دینی تعلیم حاصل کرنے اور نصاب پر عبور حاصل ہونے کا تصدیق نامہ پیش کرنا ہوگا۔

داخلہ فارم وفاق المدارس کے مرکزی دفترجامعة المنتظر لاہور یاوفاق المدارس کی ویب سائٹ www.wmshia.comسے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37323