وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سید حسن نصر اللہ نے پیر کی رات حزب اللہ کے چالیسویں یوم تاسیس کی مناسبت سے جاری تقریبات کے اختتامی جلسے سے خطاب کیا۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ جب ہم چالیس بہاروں کے متعلق بات کرتے ہیں تو اس بات پر توجہ رہے ہم ١۹۸۲ سے پہلے کے ساتھ اپنا رابطہ ختم نہیں کرتے بلکہ ١۹۸۲ سے پہلے والی تمام کوششوں، اقدامات اور جہادی سرگرمیوں کے ساتھ ایک گہرا اور بنیادی تعلق قائم ہے۔ ضروری ہے کہ عظیم الشان شہید سید محمد باقر الصدر کے عظیم الہام کی طرف اشارہ کیا جائے۔ اسی طرح امام موسی صدر کی طرف بھی اشارہ کرنا ضروری ہے، کیونکہ وہ مقاومت کی تشکیل اور قیادت میں سبقت رکھتے ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ سب کو اور تمام دنیا والوں کو اعلان کرتے ہیں کہ ہمارا جہادی راستہ اس عظیم لیڈر ﴿امام موسی صدر﴾ کے مبارک جہاد کے نتائج میں سے ایک ہے اور حزب اللہ اور امل تحریک دونوں ہی ان کے فرزند اور شاگرد ہیں جو ان کی راہ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ ہم اپنے عظیم علما اور عالم اسلام کے علما جو آگاہی اور امر بالمعورف کے مروج تھے کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور عظیم الہام بخش، ہادی اعظم اور اس زمانے میں انقلاب کی روح اور تحریک کے بانی حضرت امام سید روح اللہ موسوی خمینی کو یاد کرتے ہیں۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے جدید مشرق وسطی کے منصوبے کی ناکامی کو ۲۰۰٦ کی بے مثال استقامت و پائیداری کے نتائج میں سے قرار دیا کہ دشمن طاقتیں مقاومت کو نہ مٹا سکیں اور وہ اس سے مزید طاقتور اور مستحکم تر ہو کر باہر نکلی۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ البتہ ہم ان تمام کامیابیوں کو اپنے نام نہیں کرتے اور عوام کی بیداری، فتح کی امید کو زندہ کرنے اور دشمن پر شکست وارد کرنے کی طاقت میں اپنے شریک ہونے کی بات کرتے ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے فلسطین اور اس کے کاز کی حمایت کا عزم ایک مرتبہ پھر دھرایا اور کہا کہ ان ۴۰ سالوں میں ہمیں فلسطین کاز پر ایمان تھا اور اب بھی اس کے پابند رہنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ہم نے ۴۰ سالوں کے دوران پناہ گزین کیمپوں میں فسلطینی جبری مہاجرین کا مسئلہ اٹھایا اور ان کے حقوق کی بات ہے اور فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ دائمی استقامت کو جاری رکھیں گے۔ ہم کھڑے رہے اور ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی تمام شکلوں کی مخالف کی اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کو اس نسل پرست اور وحشی رجیم کے ساتھ روابط بحال نہ کرنے کی دعوت دی۔












