8

مشکل کی اس گھڑی میں قوم اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، پیر محفوظ مشہدی

  • News cod : 37479
  • 29 آگوست 2022 - 13:54
مشکل کی اس گھڑی میں قوم اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، پیر محفوظ مشہدی
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی امداد بارے کوتاہی کی مرتکب ہورہی ہیں ۔جبکہ وفاق میں اتحادی اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومتیں باہمی سیاسی لڑائی میں مصروف ہیں۔ اس لئے اقتدار کی کشمکش میں انسانی ہمدردی کہیں نظر نہیں آرہی۔ مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ بے حسی اور باہمی سیاسی چپقلش کو چھوڑ کر سیلاب متاثرین پر توجہ دیں ۔

وفاق ٹائمز، جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم )کے مرکزی صدر اور تحریک فدایان ختم نبوت کے سرپرست اعلیٰ پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے دونوں تنظیموں کے کارکنوں اور عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی بھر پور امداد کریں۔ عوام کے پاس جاکر رقوم اکٹھی کریں اور سیلاب متاثرین تک پہنچائیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں قوم اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پہلے بھی زلزلے اور سیلابوں کے موقع پر عوام نے بھر انداز میں اپنے پاکستانی بھائیوں کا ساتھ دیا۔ جے یو پی پنجاب کے صدر اور تحریک فدایان ختم نبوت کے امیر سید واجد علی گیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے پیر محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریاں انسانیت کے لیے آزمائش کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔ عوام کو اپنے بھائیوں کی دل کھول کر امداد کرنی چاہیے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی امداد بارے کوتاہی کی مرتکب ہورہی ہیں ۔جبکہ وفاق میں اتحادی اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومتیں باہمی سیاسی لڑائی میں مصروف ہیں۔ اس لئے اقتدار کی کشمکش میں انسانی ہمدردی کہیں نظر نہیں آرہی۔ مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ بے حسی اور باہمی سیاسی چپقلش کو چھوڑ کر سیلاب متاثرین پر توجہ دیں ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37479