5

سیاسی جماعتیں تمام سرگرمیاں معطل کرکے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مصروف ہوجائیں، علامہ ناظر عباس تقوی

  • News cod : 37557
  • 31 آگوست 2022 - 15:15
سیاسی جماعتیں تمام سرگرمیاں معطل کرکے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مصروف ہوجائیں، علامہ ناظر عباس تقوی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ لاکھوں ہم وطن اس وقت بے سرو سامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے موجود ہیں جن کا کوئی پُرسان حال نہیں، ایسے وقت میں پوری قوم کو انسانیت کی خدمت و جذبے کے ساتھ میدان خدمت میں پورے عزم کے ساتھ اُترنا ہوگا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ لاکھوں ہم وطن اس وقت بے سرو سامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے موجود ہیں جن کا کوئی پُرسان حال نہیں، ایسے وقت میں پوری قوم کو انسانیت کی خدمت و جذبے کے ساتھ میدان خدمت میں پورے عزم کے ساتھ اُترنا ہوگا اور ہر ممکن مدد کرنا ہوگی تاکہ سیلاب زدگان مشکلات سے نکل کر دوبارہ اپنی زندگیوں کی شروعات کرسکیں، اس موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتیں تین ماہ کے لئے سیاسی سرگرمیاں معطل کرکے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے مصروف ہوجائیں۔

ایک بیان میں علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپنے تمام تر وسائل کا بھرپور استعمال کر رہی ہے، ملک بھر میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں مرکزی و صوبائی عہدیداروں کی سربراہی میں سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں اور جنوبی پنجاب، صوبہ سندھ اور بلوچستان سمیت سو سے زائد مقامات پر ہمارے کارکنان اور ذمہ داران امدادی کاموں میں شب و روز مصروف ہیں، متاثرین کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی سمیت دیگر اہداف پر تیزی سے کام جاری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37557