5

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  • News cod : 37902
  • 12 سپتامبر 2022 - 18:03
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
فری میڈیکل کیمپ میں تقریباً 200 سے زائد مریضوں کے مفت چیک اپ کے ساتھ مفت دوائیاں بھی فراہم کی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سرپرستی اور زہرا اکیڈمی، کراچی کے تعاون سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام مرکزی صدر برادر سید راشد حسین نقوی کی نگرانی میں گاؤں کوڑو خان مشوری، تحصیل بھریا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

جے ایس او پاکستان سیہون ڈویژن کے جوانوں کے ہمراہ گرد و نواح کے سیلاب زدگان مریضوں کی طبی امداد میں اہم کردار ادا کیا گیا، جہاں پر تقریباً 200 سے زائد مریضوں کے مفت چیک اپ کے ساتھ مفت دوائیاں بھی فراہم کی گئی۔
میڈیکل کیمپ میں مرکزی مالیات سیکرٹری جے ایس او پاکستان برادر مزمل عباس گھلو، ڈویژنل صدر جے ایس او پاکستان سیہون ڈویژن برادر محسن علی ساجدی اور جے ایس او پاکستان سیہون ڈویژن کے جوانوں نے فرائض سر انجام دیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37902