10

جو شخص امام حسین ع کی زیارت کی نیت سے نکلے اس کے ہر قدم پر اس کے لیے ایک نیکی لکھتا ہے

  • News cod : 37917
  • 13 سپتامبر 2022 - 8:36
جو شخص امام حسین ع کی زیارت کی نیت سے نکلے اس کے ہر قدم پر اس کے لیے ایک نیکی لکھتا ہے
جو شخص اپنے گھر سے امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کی نیت سے نکلے اگر وہ پیدل سفر کرے تو اللہ اس کے ہر قدم پر اس کے لیے ایک نیکی لکھتا ہے

امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

من خرج من منزلہ یرید زیارہ قبر الحسین بن علی علیہ السلام ان کان ماشیا کتب اللہ لہ بکل خطوۃ حسنۃ و محیٰ عنہ سیئۃ حتیٰ اذا صار فی الحائرکتبہ اللہ من المصلحین المنتجبین حتیٰ اذا قضیٰ مناسکہ کتبہ اللہ من الفائزین حتیٰ اذا اراد الانصراف اتاہ ملک فقال ان رسول اللہ یقرئک السلام و یقول لک استانف العمل و قد غفر لک مامضیٰ۔ (کامل الزیارات، ص ۱۳۲)
ترجمہ: ’’ جو شخص اپنے گھر سے امام حسین علیہ السلام کی قبر کی زیارت کی نیت سے نکلے اگر وہ پیدل سفر کرے تو اللہ اس کے ہر قدم پر اس کے لیے ایک نیکی لکھتا ہے اور ایک گناہ محو کرتا ہے یہاں تک کہ حرم کی حدود میں داخل ہو جائے اس وقت خداوند عالم اسے منتخب مصلحین میں سے قرار دیتا ہے یہاں تک کہ وہ زیارت کے مناسک انجام دے زیارت کی انجام دہی کے بعد اسے کامیاب لوگوں میں سے قرار دیتا ہے یہاں تک کہ جب وہ واپسی کا ارادہ کرے تو خدا اس کے پاس ایک فرشتہ بھیجتا ہے وہ فرشتہ اسے کہتا ہے کہ رسول خدا نے تمہیں سلام کہا ہے اور کہا ہے کہ تم اپنے اعمال نئے سرے سے شروع کرو اس لئے کہ تمہارے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دئے گئے ہیں‘‘۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37917