13

وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی

  • News cod : 37992
  • 22 سپتامبر 2022 - 13:50
وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی
۔24 اکتوبر سے شروع ہونے والے یہ امتحانات میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے امیدواروں کے لئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں واقع مدارس کے اصرار اور سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ سنگل فیس کے ساتھ 25 ستمبر جبکہ 30 ستمبر تک ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروائے جاسکتے ہیں۔24 اکتوبر سے شروع ہونے والے یہ امتحانات میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے امیدواروں کے لئے ہیں۔وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک مدارس کے طلبا و طالبات ہی امتحانات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37992