7

شہید سلیمانی کا قتل، ٹرمپ کی ممکنہ ہار کا سبب: رکن پارلیمنٹ

  • News cod : 3802
  • 06 نوامبر 2020 - 16:33
شہید سلیمانی کا قتل، ٹرمپ کی ممکنہ ہار کا سبب: رکن پارلیمنٹ
حوزہ ٹائمز|ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں تہران کے ایک رکن پارلیمنٹ مجتبی رضاخواہ نے اپنے ٹویٹر پیج پر امریکہ کے صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے: "شہید قاسم سلیمانی کا قتل، ٹرمپ کی شکست کا سبب.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں تہران کے ایک رکن پارلیمنٹ مجتبی رضاخواہ نے اپنے ٹویٹر پیج پر امریکہ کے صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے: “شہید قاسم سلیمانی کا قتل، ٹرمپ کی شکست کا سبب! سن دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی فتح کی ایک وجہ مشیگن ریاست میں انھیں ملنے والے ووٹ تھے، لیکن اس بار مشیگن کے شیعوں نے، جنھوں نے شہید سلیمانی کے قتل پر شدید احتجاج کیا تھا، اس بار پورے اتحاد کے ساتھ ٹرمپ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور مشیگن ریاست میں بلکہ پورے امریکا میں ٹرمپ کی ممکنہ شکست کی راہ ہموار کر دی۔”

واضح رہے کہ امریکہ میں تین نومبر کو صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے تھے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک انتخابات میں کسی کی حتمی فتح کا فیصلہ نہیں ہو پایا ہے لیکن ڈیموکریٹ امیدوار جو بائيڈن اپنے ری پبلکن حریف اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کافی ہیں۔ انھیں انتخاب جیتنے کے لیے ضروری دو سو ستر الیکٹورل کالج ووٹوں میں سے دو سو چونسٹھ ووٹ حاصل ہو چکے جبکہ ٹرمپ کو اب تک صرف دو سو چودہ الیکٹورل ووٹ ملے ہیں۔ بائيڈن کو سات کروڑ چوبیس لاکھ سے زیادہ عوامی ووٹ بھی حاصل ہوئے ہیں جبکہ ٹرمپ تقریبا چھے کروڑ نواسی لاکھ عوامی ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ایران کے ایک رکن پارلیمنٹ نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ شکست کی وجہ، شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو قرار دیا ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3802