11

دنیا میں فساد پھیلانے والا امریکہ خود عبرت کا نشان بنے گا، علامہ وحیدی

  • News cod : 3814
  • 06 نوامبر 2020 - 19:50
دنیا میں فساد پھیلانے والا امریکہ خود عبرت کا نشان بنے گا، علامہ وحیدی
حوزه ٹائمز | امارات اور بحرین جیسے اسرائیل جیسا شیطان جس کے ہاتھ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے خون سے رنگے ھوئے ھیں جسے اپنی گود میں بیٹھنا عالم اسلام کے ساتھ غداری اور مظلوم مسلمانوں کے خون کے ساتھ سودہ بازی کے مترادف ھے

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  آسٹریلیا علامہ اشفاق وحیدی نے جمعہ کے خطبہ میں حالیہ امریکہ میں ھونے والے انتخابات پر تبصرہ کرتے ھوئے کہا: ہر ملک میں انتخاب کے وقت آزادی رائے کی آڑ میں جنگ جیسا ماحول بنانا اس وقت دنیا کی نظروں میں ذلیل خوار ھو رہا ھے ، جو کوئی بھی کسی کے لیے گھڑا کھودتا ہے وہ خود ہی اس میں گھرتا ہے ،
امام خمینی رح نے فرمایا اگر شیعہ سنی مل کر اسرائیل جیسے جنایت کار پر پانی کی ایک ایک بالٹی ڈالیں تو وہ نیست نابود ھو جائے گا
انہوں نے کہا کہ ھمیشہ ان قوتوں نے انسان دشمن عناصر کو تقویت دے کر پورے عالم کو قتل گاہ بنایا جس کی وجہ سے ھمیشہ امن و امان کو خطرہ لاحق رہا جس پر مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ھوئے جمہوری اسلامی نے صدا احتجاج بلند کی جس پر بے بنیاد پابندیاں لگائی تا کہ کوئی بھی ھمارے خلاف آواز نہ اٹھا سکے
اس وقت امریکہ کے اس قسم کے ہتھکنڈے کھل کر دنیا کے سامنے آ گئے ھیں
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو دوست اور دشمن کی پہچان کرنی چائیے
امارات اور بحرین جیسے اسرائیل جیسا شیطان جس کے ہاتھ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے خون سے رنگے ھوئے ھیں جسے اپنی گود میں بیٹھنا عالم اسلام کے ساتھ غداری اور مظلوم مسلمانوں کے خون کے ساتھ سودہ بازی کے مترادف ھے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3814