3

نبی اکرم (ص) کے راستے پر چلنے والوں کی زندگی بدل جاتی ہے، عمران خان

  • News cod : 38339
  • 10 اکتبر 2022 - 8:42
نبی اکرم (ص) کے راستے پر چلنے والوں کی زندگی بدل جاتی ہے، عمران خان
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خوشحالی انصاف کی وجہ سے آتی ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ اوپر نہیں جاتا، رول آف لا انڈیکس میں سارے مسلم ممالک 20 فیصد سے کم ہیں، جو ممالک بڑے ڈاکوں کو نہیں پکڑتے، وہ سب غریب ہیں۔

وفاق ٹائمز، سیرت النبی (ص)کانفرنس سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جیسے جیسے میں نے حضرت محمد (ص)کی زندگی کو پڑھنا شروع کیا، میرا خوف ختم ہوتا گیا، جو انسان اپنے لیے زندگی گزارتا ہے چھوٹا انسان بن جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نبی اکرم (ص) کے راستے پر چلنے والوں کی زندگی بدل جاتی ہے، خوف انسان کو بڑے کاموں سے روکتا ہے اسے ذہن سے نکال دیں، سب کی طرح مجھے بھی موت کا خوف تھا، سب سے پہلے اس پر قابو پایا۔
سابق وزیراعطم نے کہا کہ عاشق رسول (ص)ہونے کے لیے کسی ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی، اپنےبچوں کو بتاتا ہوں کہ میری زندگی سیرت النبی (ص)سے کیسے بدلی، بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبی (ص)پڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خوشحالی انصاف کی وجہ سے آتی ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ اوپر نہیں جاتا، رول آف لا انڈیکس میں سارے مسلم ممالک 20 فیصد سے کم ہیں، جو ممالک بڑے ڈاکوں کو نہیں پکڑتے، وہ سب غریب ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38339