14

علامہ ابوالحسن نقوی کی حرم حضرت معصومہ قم میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی

  • News cod : 38888
  • 23 اکتبر 2022 - 15:28
علامہ ابوالحسن نقوی کی حرم حضرت معصومہ قم میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی
لاہور سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین اور مسجد مقدس جمکران کے سابق امام جماعت علامہ سید ابوالحسن نقوی کی نماز جنازہ حضرت معصومہ قم کے حرم مطہر کے صحن میں ادا کی گئی۔

فاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،لاہور سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین اور مسجد مقدس جمکران کے سابق امام جماعت علامہ سید ابوالحسن نقوی کی نماز جنازہ حضرت معصومہ قم کے حرم مطہر کے صحن میں امام جمعہ قم آیت اللہ حسینی بوشہری کی امامت میں ادا کی گئی۔ جس میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے عہداران، موسسہ امام الامنتظر قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نقوی، مدرسہ امام علیؑ قم کے مدیر علامہ سید سلمان نقوی، ایرانی دینی مدارس کے نمائندے اور علمائے کرام و طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

بعدازاں حرم امام زادہ شاہ سید علیؑ کے جوار میں مرحوم کی تدفین کر دی گئی۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38888