17

الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

  • News cod : 38898
  • 24 اکتبر 2022 - 8:25
الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم
الخدمت فاؤنڈیشن صرف کوئٹہ میں گزشتہ دو ماہ میں 8 سے 9 ہزار راشن تقسیم کرچکے ہیں اور صرف کوئٹہ میں چار مقامات پر خیمہ بستیوں میں دو سو سے زیادہ خاندان کو آباد کرکے ہر قسم کی سہولت و ضروریات فراہم کر رہے ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ہمسایہ ملک چین کے تعاون سے کوئٹہ کے مقامی و دیگر سیلابی علاقوں سے آئے متاثرین میں سروے کے بعد ایک ہزار سیلاب سے متاثرہ خاندان کو راشن دینے کے موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج کوئٹہ کے گراؤنڈ میں “میگا راشن تقریب” کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں متاثرہ خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار مرد و خواتین اور بزرگوں، الخدمت، جماعت اسلامی کے ذمہ داران، رضا کاروں، سماجی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں اقلیتی برادری سکھ، ہندو، عیسائی سمیت دیگر متاثرین کو بھی راشن دیا گیا۔ تقریب منظم انداز میں، متاثرین کو باعزت طریقے سے کرسیوں پر بیٹھ کھانا کھلانے کے بعد سروے و ٹوکن کی بنیاد پر ایک ہزار متاثرہ خاندانوں منظم انداز میں راشن دیا گیا۔ راشن میں چینی، گھی، آٹا، دالیں و دیگر خوردنی اشیاء شامل تھیں۔ جس کی مالیت تقریباً 45 لاکھ روپے تھی۔ اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے الخدمت نے کوئٹہ میں بارہ سو متاثرہ خاندان میں میگا راشن تقریب میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر متاثرہ خواتین وحضرات نے راشن کی فراہمی پر الخدمت فاونڈیشن و چینی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر نیشنل پروگرام ڈیزاسٹر منیجمنٹ آصف جمال، الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری قمر ابراہیم، جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر حافظ نور علی، الخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ کے صدر عبدالمجید سربازی، عبداللہ خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے بلوچستان بھر میں ہر متاثرہ ضلع و علاقوں میں بھرپور ریلیف ورک کیا۔ زیادہ متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں، فیلڈ ہسپتالز قائم کئے۔ خیمہ بستیوں میں بچوں کیلئے درس و تدریس، کھلیوں کے ساتھ متاثرین کے علاج کی بھی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ متاثرین کو ضرورت کے برتن، جوتے، دو وقت کھانا، پینے کا صاف پانی، چائے، بسکٹ، خشک راشن و ناشتہ، مچھروں سے بچاؤ کیلئے مچھر دانیاں بھی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو ٹینٹ، تھرپال، پینے کے صاف پانی، علاج کیلئے فری میڈیکل کیمپس، مفت ادویات، ایبولینس فراہم کررہے ہیں۔

یہ سب علاقائی و قومی سطح پر مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا ریلیف ورک شفاف دیانت داری و ایمانداری پر مبنی ہے۔ متاثرین و مساکین کی عزت نفس، خواتین کے پردے، علاقائی ثقافت کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے ہر طرف سے الخدمت پر اعتماد کیا جاتا ہے۔ صرف کوئٹہ میں گزشتہ دو ماہ میں 8 سے 9 ہزار راشن تقسیم کرچکے ہیں اور صرف کوئٹہ میں چار مقامات پر خیمہ بستیوں میں دو سو سے زیادہ خاندان کو آباد کرکے ہر قسم کی سہولت و ضروریات فراہم کر رہے ہیں۔ بلوچستان بھر میں چالیس سے پچاس کروڑ روپے کا ریلیف ورک کیا ہے۔ ہمارے ہزار سے بارہ سے رضاکار روز اول سے صوبہ بھر میں ریلیف ورک میں مصروف ہیں۔ ایماندار دیاندار مخلص رضاکار ہمارا سرمایہ ہے۔ منظم انداز میں ریلیف ورک کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کا پلیٹ فارم حکومتی ریلیف ورک کیلئے حاضر ہے۔ ہم مخیر حضرات کا بہت زیادہ مشکور اور ریلیف و دیگر سرگرمیوں میں مزید بہتری، تیزی اور وسعت کیلئے تعاون کر رہے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38898

ٹیگز