وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ فارس کے مرکز شیراز میں واقع امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظمؑ المعروف شاہ چراغ کے مزار کے احاطے میں زائرین پر دہشتگردانہ حملہ ہوا جس میں 15 زائرین کی شہادت واقع ہوئی ہے۔
آج بروز بدھ 26 اکتوبر 2022ء شام 5:45 بجے نماز مغربین کے وقت 3 دہشت گرد حرم کے اندر گھس آئے اور زائرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔یہ دہشت گرد حرم مطہر حضرت شاہ چراغ (ع) کے باب الرضا (ع) سے حرم مطہر میں داخل ہوئے تھے۔












