7

حسن عارف آئی ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب

  • News cod : 39287
  • 31 اکتبر 2022 - 8:58
حسن عارف آئی ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب
نئے میر کارواں کا انتخاب ہوا تو پنڈال مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھا۔ کارکن "ڈاکٹر کا نعرہ یاد ہے، امریکہ مردہ باد ہے" کے فلک شکاف نعرے لگاتے رہے۔

وفاق ٹائمز، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی نائب صدر حسن عارف کو نیا میر کارواں منتخب کر لیا گیا۔ حسن عارف کے انتخاب کا اعلان علامہ سید حسنین گردیزی نے 51ویں سالانہ کنونشن میں کیا۔ ان کے مدمقامل شہریار کا نام تھا، تاہم ارکان عمومی نے خفیہ رائے شماری سے حسن عارف کے نام کا قرعہ نکالا۔ اس موقع پر نئے میر کارواں کا انتخاب ہوا تو پنڈال مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھا۔ کارکن “ڈاکٹر کا نعرہ یاد ہے، امریکہ مردہ باد ہے” کے فلک شکاف نعرے لگاتے رہے۔ تقریب میں علامہ غلام عباس ریئیسی نے نئے میر کارواں سے حلف لیا۔ جس کے بعد اپنے خطاب میں حسن عارف کا کہنا تھا کہ وہ تنظیم کی فلاح اور بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس عظیم کاز کیلئے ان کا انتخاب کیا گیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کو تعمیر وطن کے عنوان سے منائیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39287