17

حرم حضرت معصومہ (س) قم نے اکتوبر میں 1530 غیر ملکی زائرین خصوصی میزبانی کی

  • News cod : 39390
  • 02 نوامبر 2022 - 11:02
حرم حضرت معصومہ (س) قم نے اکتوبر میں 1530 غیر ملکی زائرین خصوصی میزبانی کی
حرم مطہر حضرت معصومہ (س) قم کے شعبۂ بین الاقوامی امور کے سربراہ کمال ثریا اردکانی نے کہا: اکتوبر 2022ء میں حرم مطہر حضرت معصومہ (س) قم میں 1530 سے زائد بین الاقوامی زائرین کی موجودگی ریکارڈ کی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ (س) قم کے شعبۂ بین الاقوامی امور کے سربراہ کمال ثریا اردکانی نے کہا: اکتوبر 2022ء میں حرم مطہر حضرت معصومہ (س) قم میں 1530 سے زائد بین الاقوامی زائرین کی موجودگی ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ یہ زائرین 39 مختلف ممالک سے تشریف لائے تھے۔ جن میں اعداد و شمار کے حساب سے بیشتر افراد بالترتیب سپین، امریکہ، اٹلی، پولینڈ اور جرمنی شامل ہیں۔

حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے شعبۂ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے مزید کہا: مجموعی طور پر حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے بین الاقوامی امور کے شعبہ نے اس سال اکتوبر میں تقریباً 190 بین الاقوامی زیارتی گروپس کی میزبانی کی ہے۔

انہوں نے کہا: بہت سے غیر ملکی زائرین اور ٹورسٹ جو زیارتی و سیاحتی ٹورز کے ذریعہ یا انفرادی طور پر حرم مقدس قم میں داخل ہوتے ہیں، وہ (آشنائی نہ ہونے کی بنا پر) حرمِ مطہر کے بین الاقوامی امور کے شعبہ سے رجوع نہیں کر پاتے۔ لہذا بیان کئے گئے یہ اعداد و شمار ان گروہوں سے متعلق ہیں جو حرم مقدس میں داخل ہونے پر حرمِ مطہر کے بین الاقوامی امور کے شعبہ سے رجوع کرتے ہیں اور ہم سے مترجم کی درخواست کرتے ہیں اور ان کا ریکارڈ ثبت کیا جاتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39390