12

اسلامی نظریاتی کونسل میں اہل تشیع کی نمائندگی کم کر دی گئی

  • News cod : 39496
  • 03 نوامبر 2022 - 12:28
اسلامی نظریاتی کونسل میں اہل تشیع کی نمائندگی کم کر دی گئی
مکاتب فکر کی نمائندگی کے اعتبار سے 4 بریلوی، 4 دیوبندی، 2 اہلحدیث اور 2 شیعہ ارکان ہوتے ہیں، ایک خاتون رکن منتخب کی جاتی ہے جبکہ باقی ٹیکنوکریٹس کو رکنیت دی جاتی ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام سے اب تک اہل تشیع کی مناسب نمائندگی چلی آ رہی تھی اور علامہ مفتی جعفر حسین کے دور سے اسلامی نظریاتی کونسل میں اہل تشیع کی 2 نشستیں تھیں۔ اب انہیں کم کرکے ایک کر دیا گیا ہے۔ مکاتب فکر کی نمائندگی کے اعتبار سے 4 بریلوی، 4 دیوبندی، 2 اہلحدیث اور 2 شیعہ ارکان ہوتے ہیں، ایک خاتون رکن منتخب کی جاتی ہے جبکہ باقی ٹیکنوکریٹس کو رکنیت دی جاتی ہیں۔

اس طرح چیئرمین سمیت 20 ارکان پر مشتمل کونسل بنتی ہے، مگر اس نئے سیٹ اپ میں اہل تشیع کی نمائندگی کو کم کر دیا گیا ہے اور اب اسلامی نظریاتی کونسل میں صرف ایک نشست اہل تشیع کو دی گئی ہے۔ اہل تشیع کی جانب علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر اس وقت واحد نمائندے ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل میں نشست کم ہونے پر اہل تشیع کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اہل تشیع نے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف ان کو ان کی دوسری سیٹ واپس کی جائے بلکہ اہل تشیع کی نشستوں میں بھی اضافہ کیا جائے, کیونکہ اہل تشیع پاکستان میں اہلحدیث سے تعداد میں زیادہ ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39496