17

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

  • News cod : 39575
  • 03 نوامبر 2022 - 18:17
عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی
سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ عمران خان پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، حملے میں تحریک انصاف کے زخمی قائدین کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں تحریک انصاف کے زخمی قائدین کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39575