23

جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا دورہ ملتان ڈویژن

  • News cod : 39593
  • 04 نوامبر 2022 - 2:43
جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا دورہ ملتان ڈویژن
مرکزی صدر راشد عباس نقوی نے بزرگ عالم دین علامہ سید محمد تقی نقوی، سید مصور عباس نقوی، ملک ساجد رضا تھہیم، سید اظہر عباس گیلانی، قیصر عباس دادوآنہ، سید محمد شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر ملاقاتیں کیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ ملتان ڈویژن کا تفصیلی دورہ کیا، ملتان دورے کے موقع علمائے کرام، سینیئرز، سابقین، یونٹس اور مختلف اداروں کا دور کیا۔ مرکزی صدر نے بزرگ عالم دین علامہ سید محمد تقی نقوی، سید مصور عباس نقوی، ملک ساجد رضا تھہیم، سید اظہر عباس گیلانی، قیصر عباس دادوآنہ، سید محمد شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر سے ملاقاتیں کیں، مرکزی صدر نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں جعفریہ طلباء سے ملاقات کی، سورج میانی، مظفرآباد، شیر شاہ اور مظفرگڑھ میں مختلف یونٹس کا دورہ کیا اور جعفریہ طلباء سے ملاقات اور گفتگو بھی کی۔

وفد میں مرکزی تعلیم سیکرٹری جے ایس او پاکستان محمد اکبر، سابق مرکزی مالیات سیکرٹری حیدر زمان ملک، ڈویژنل تعلیم سیکرٹری تیمار مہدی شامل تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39593