6

ہائپرسونک بلیسٹک میزائل کی تیاری ایران کی اندرونی طاقت اوردفاعی قوت کی مضبوطی میں ایک اہم سنگ میل ہے، امام جمعہ تہران

  • News cod : 39895
  • 12 نوامبر 2022 - 9:06
ہائپرسونک بلیسٹک میزائل کی تیاری ایران کی اندرونی طاقت اوردفاعی قوت کی مضبوطی میں ایک اہم سنگ میل ہے، امام جمعہ تہران
تہران کی نماز جمعہ کے عارضی امام جمعہ حجة الاسلام سید محمدحسن ابوترابی نے سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے تیار کردہ ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کو ایک عظیم کامیابی قرار دیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تہران کی نماز جمعہ کے عارضی امام جمعہ حجة الاسلام سید محمدحسن ابوترابی نے سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے تیار کردہ ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کو ایک عظیم کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے ملک کی میزائل صنعت میں اٹھائے گئے عظیم اقدامات پر ملت اسلامیہ کو مبارکباد دی جس کے سبب عالمی سطح پر دفاعی طاقت میں اضافے کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اور آرمی فورسز میں نمایاں اور محنتی عہدیداروں کی موجودگی نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی طاقت میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے دشمنوں نے پورے طور پر مسلح ہو کر اسلامی نظام کو کمزور کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر میڈیا اور ہائبرڈ جنگیں شروع کر رکھی ہیں تاہم انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ملک کے غیور عوام نے ہوشیاری کے ساتھ ملکی سلامتی کے خلاف ان کی تمام مذموم سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

خطیب جمعہ نے سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے اعلان کی طرف اشارہ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ہائپر سونک بلیسٹک میزائل تیار کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمین کی فضا کے اندر اور باہر قابل کنٹرول اور قابل عمل بیلسٹک میزائل جو دنیا کے موجودہ تمام میزائل شکن سسٹم سے گزرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بلاشبہ ایران کی اندرونی طاقت اور دفاعی قوت کی بہتری میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

تہران کی نماز جمعہ کے امام نے اپنے بیان کے دوران شیراز میں شاہ چراغ حملے میں بے گناہ مردوں اور خواتین کی شہادت کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے میں سیکورٹی فورسز اور پولیس حکام کی انتھک کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی میزائل صنعت شہید حسن تہرانی مقدم جیسی نمایاں شخصیات کی مرہون منت ہے جن کی آج شہادت کی گیارہویں برسی ہے۔

حجة الاسلام ابوترابی فرد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تنقید اور حتیٰ کہ احتجاج کو بھی قبول کرتا ہے، لوگوں کو یقین دلاتا ہے کہ ایرانی عدلیہ حالیہ غیر ملکی فسادات کے دوران سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے قیدیوں کے ساتھ انصاف سے کام لے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39895