11

زن، زندگی اور حجاب کے عنوان سے کراچی میں ورکشاپ کا انعقاد

  • News cod : 39925
  • 13 نوامبر 2022 - 14:58
زن، زندگی اور حجاب کے عنوان سے کراچی میں ورکشاپ کا انعقاد
زن، زندگی اور حجاب ورکشاپ میں زیادہ سے زیادہ بچے حصہ لیں اور جو کراچی سے باہر ہیں وہ آنلائن حصہ لے سکتے ہیں

وفاق ٹائمز، حالات حاضرہ اور امریکی حجاب مخالف پروپیگنڈہ کے خلاف عزاخانہ قتیل العبرات کراچی کی جانب سے زن، زندگی اور حجاب کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں خواتین آنلائن بھی شرکت کرسکتی ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق نصرت نقوی نے کہا کہ حالات حاضرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ موضوع اس وقت ہر عورت کے لئے اہم اور اس کی سپر ہے جبکہ اسلام مخالف دشمنان خدا ہر طرح سے عورت کو غلط طریقے سے اکسا کر اپنے مذموم عزائم پورا کرنا چاہتے ہیں، یہ عنوان دشمنوں کی ناک رگڑنے کے لئے ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا یہ پروگرام زن، زندگی اور حجاب کے تعلق سے جو امریکی پروپیگنڈے ہیں اور آزادی اظہار کے بہانے سے جو طاغوتی سازشیں ہورہی ہیں اسے صحیح معنیٰ میں عوام کے سامے لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زن، زندگی اور حجاب ورکشاپ میں زیادہ سے زیادہ بچے حصہ لیں اور جو کراچی سے باہر ہیں وہ آنلائن حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ آواز صرف ہماری یا ایران کی تنہا آواز نہیں ہے بلکہ یہ اس وقت دنیا بھر کی خواتین کی حرمت کا مسئلہ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39925