5

علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ شبیر حسن میثمی کی ملاقات

  • News cod : 39932
  • 14 نوامبر 2022 - 8:26
علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ شبیر حسن میثمی کی ملاقات
ملاقات میں ملکی سیاسی، مذہبی اور تنظیمی صورتحال پر ایس یو سی کے سربراہ نے اس ضمن میں مختلف اقدامات کی انجام دہی کی ہدایت کی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی اور حالیہ تنظیمی دورہ جات کے حوالے سے مفصل رپورٹ پیش کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی، مذہبی اور تنظیمی صورتحال پر ایس یو سی کے سربراہ نے اس ضمن میں مختلف اقدامات کی انجام دہی کی ہدایت کی۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے دوروں کے مثبت نتائج پر مرکزی وفد کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ سیلاب زدگان کی بحالی کے حوالے سے زہراء اکیڈمی پاکستان کی خدمات کو موافق قرار دیتے ہوئے سربراہ اکیڈمی کی توفیقات میں اضافے کی دعا بھی کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39932