3

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں فنِ خطابت کے ورکشاپ کا انعقاد

  • News cod : 40324
  • 21 نوامبر 2022 - 8:45
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں فنِ خطابت کے ورکشاپ کا انعقاد
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت قرآن فہمی کے اصول و قواعد کو جاننا اور عصری تقاضوں کے مطابق نصاب بنانا ضروری ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد پاکستان جامعۃ الکوثر میں فن خطابت کے مختلف ورکشاپس سے کا انعقاد کیا گیا جسے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام ڈاکٹر یعقوب بشوی نے کہا کہ دینی مدارس میں طلاب کی فکری ارتقاء اور کار آمد مستقبل کیلئے معاشرتی ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے جدید تعلیمی نصاب شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت قرآن فہمی کے اصول و قواعد کو جاننا اور عصری تقاضوں کے مطابق نصاب بنانا ضروری ہے۔
علامہ یعقوب بشوی نے کہا کہ علوم اجتماعی خاص کر قرآن اور نفسیات، قرآن اور معاشرہ سازی، قرآن اور معیشت وغیرہ نصاب تعلیم میں لانے کی کوشش ہونی چاہیے اسی طرح فن خطابت اور فن تحقیق کی کیا اہمیت ہے اس دور میں سب کو معلوم ہونا چاہیئے۔

انہوں نے علامہ محسن علی نجفی کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ خطبائے کرام کی تربیت کیلئے محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی صاحب کی خاص توجہ قابل ستائش ہے یہ ایک انتہائی اہم اور مقدس قدم ہے جس کی جتنی تعریف کرے کم ہے۔ اللہ تعالٰی شیخ صاحب اور جامعۃ الکوثر کے اساتذہ خاص کر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اسحاق نجفی صاحب کی توفیقات علمی میں مزید اضافہ فرمائے آمین۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40324