3

آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سے پوری امید ہے کے وہ سیاست میں فوج کی مداخلت کو ختم کریں گے

  • News cod : 40472
  • 26 نوامبر 2022 - 9:37
آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سے پوری امید ہے کے وہ سیاست میں فوج کی مداخلت کو ختم کریں گے
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اہم تبدیلی ہماری قومی زندگی میں ایک انتہائی نازک مرحلے پر ہو رہی ہے۔ جب کہ آپ مادر وطن کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے، ہمیں پوری امید ہے کہ آپ سیاست میں فوج کی مداخلت کو ختم کریں گے، جیسا کہ جنرل باجوہ نے اعتراف کیا، اور جمہوری طرز حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے جگہ اور موقع فراہم کریں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ،نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر پر اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ CJCSC کےلیے نامزد کردہ جنرل ساحر شمشاد مرزا اورنامزد COAS جنرل عاصم منیر کو ان کی ترقی اور تقرری پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ ان دونوں کے لیے میری نیک تمنائیں کیونکہ وہ اپنے اعلیٰ عہدوں کی ذمہ داریوں اور چیلنجوں کو سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اہم تبدیلی ہماری قومی زندگی میں ایک انتہائی نازک مرحلے پر ہو رہی ہے۔ جب کہ آپ مادر وطن کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے، ہمیں پوری امید ہے کہ آپ سیاست میں فوج کی مداخلت کو ختم کریں گے، جیسا کہ جنرل باجوہ نے اعتراف کیا، اور جمہوری طرز حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے جگہ اور موقع فراہم کریں گے۔

دہشت گردوں کے ساتھ امن مذاکرات کے ناکام منصوبے کی وجہ سے داخلی سلامتی بالخصوص دہشت گردی کی دوبارہ آغاز پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔بلاشبہ آپ فوج کا امیج دوبارہ بنانے کی کوششیں کریں گے۔ جہاں آپ دیگر پیشہ وارانہ اقدامات پر توجہ مرکوز کریں گے وہیںہم ایک اہم اور توجہ طلب مسئلے شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کو بھی آپ کی ترجیح کے طور دیکھتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40472