9

علامہ صفدر حسین نجفی کی 33ویں برسی، مدرسہ الام المنتظر قم میں خصوصی تقریب

  • News cod : 41033
  • 03 دسامبر 2022 - 15:15
علامہ صفدر حسین نجفی کی 33ویں برسی، مدرسہ الام المنتظر قم میں خصوصی تقریب
فاق المدارس الشیعہ پاکستان کے پہلے صدر، جامعة المنتظر کے مہتمم اور ملک کی ممتاز دینی، علمی شخصیت محسنِ ملت علامہ صفدر حسین نجفی ؒکی 33ویں برسی دنیا بھر کی طرح قم میں بھی انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے پہلے صدر، جامعة المنتظر کے مہتمم اور ملک کی ممتاز دینی، علمی شخصیت محسنِ ملت علامہ صفدر حسین نجفی ؒکی 33ویں برسی دنیا بھر کی طرح قم میں بھی انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین غضنفر فائزی نے علامہ سید صفدر حسین نجفی کی شخصیت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مرحوم شروع ہی سے محنتی، خود دار اور مخلص تھے۔

انہوں نے کہاکہ قومی مسائل و اجتماعیات میں پیش پیش رہتے لیکن خود کسی منصب و عہدہ کی خواہش نہیں کرتے تھے۔ ان کی فکر، تبلیغ اور نصیحت میں ہمیشہ ”فقط اللہ کیلئے کام کرنا“ سرفہرست تھا اور وہ خود اس پر ہمیشہ کاربند رہے۔ ذاتی زندگی میں حد درجہ قناعت اور کفایت شعاری سے کام لیتے تھے لیکن دینی کاموں میں اپنی جیب سے فراخ دلی سے خرچ کرتے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41033