6

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا وزیرآباد کی عظیم دینی درسگاہ ممتاز المدارس کا دورہ

  • News cod : 41214
  • 09 دسامبر 2022 - 15:52
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا وزیرآباد  کی عظیم دینی درسگاہ ممتاز المدارس کا دورہ
لامہ شبیر حسن میثمی نے علاقے کے علمائے کرام اور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے اس تاریخی حقیقت پر زور دیا کہ ممتاز المدارس کا شمار پاکستان کے ممتاز مدارس میں ہوتا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ دینی تعلیم کے فروغ اور نظام کو بہتر بنانے کے لیے اسے عصری تقاضوں اور قومی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی اور ان کے ہمراہ موجود وفد نے معروف دینی مدرسہ ممتاز المدارس کا دورہ کیا۔ اس موقعہ پر مدرسہ کے مہتمم علامہ محمد حسین جلوی اور علاقہ کے معززین نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے مدرسہ کے دورہ کے دوران مدرسہ کے بانی کی قبر پر فاتحہ خوانی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
علامہ شبیر حسن میثمی نے علاقے کے علمائے کرام اور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے اس تاریخی حقیقت پر زور دیا کہ ممتاز المدارس کا شمار پاکستان کے ممتاز مدارس میں ہوتا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ دینی تعلیم کے فروغ اور نظام کو بہتر بنانے کے لیے اسے عصری تقاضوں اور قومی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔ امام جمعہ بقیۃ اللہ ڈیفنس کراچی علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات برادر زاہد علی آخونزادہ ،مولانا فیاض حسین مطہری اور دیگر تنظیمی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41214