7

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا تلہ گنگ میں خواتین کے مدرسے دارالفاطمہ کا دورہ

  • News cod : 41358
  • 14 دسامبر 2022 - 9:09
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا تلہ گنگ میں خواتین کے مدرسے دارالفاطمہ کا دورہ
مدرسہ الحسنین میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی اور مذہبی صورتحال اس وقت نازک موڑ پر کھڑی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ایک روزہ دورے پر تلہ گنگ پہنچے۔ ان کی ہمراہ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا فیاض حسین مطہری بھی شامل تھے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تلہ گنگ میں خواتین کے مدرسے دارالفاطمہ کا دورہ کیا، جس کے بعد مرکزی وفد مدرسہ الحسنین پہنچا، جہاں مدرسے کے پرنسل سید عاشقُ حسین نقوی نے علماء سمیت مرکزی وفد کا استقبال کیا۔ بعدازاں علماء و کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر شمالی پنجاب کے آرگنائزر علامہ اشتیاق کاظمی اور علامہ محمد تحسین بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ملک کی سیاسی اور مذہبی صورتحال اس وقت نازک موڑ پر کھڑی ہے۔ ملک کی معیشت کے ساتھ ساتھ ساتھ اخلاقی، سیاسی اور مذہبی اقدار کو بھی پامال کیا جا رہا ہے اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41358