4

بزرگ عالم دین علامہ غلام حسن جاڑا انتقال کرگئے

  • News cod : 41380
  • 15 دسامبر 2022 - 10:58
بزرگ عالم دین علامہ غلام حسن جاڑا انتقال کرگئے
مدرسہ باب النجف جاڑا کے پرنسپل، استاد العلماء، بزرگ عالم دین علامہ غلام حسن جاڑا پاکستان بھر میں تبلیغی، تعلیمی اور تربیتی شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دینے کے بعد آج  اپنے مالک حقیقی سے جامل

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ باب النجف جاڑا کے پرنسپل، استاد العلماء، بزرگ عالم دین علامہ غلام حسن جاڑا پاکستان بھر میں تبلیغی، تعلیمی اور تربیتی شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دینے کے بعد آج  اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔

انھوں نے دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں تدریس کا آغاز کیا اور دراز مدت تک خلوص دل سے تدریس میں مشغول رہے اور ہزاروں فاضل شاگردوں کی تربیت کی۔

علامہ غلام حسن جاڑا کا شمار پاکستان کے بزرگ علمائےکرام میں ہوتا تھا، وہ گذشتہ چند ماہ سےشدید علیل تھے۔

اس غم کے موقع پر ہم وفاق ٹائمز کی جانب سے ملت تشیع،علمائے کرام، طلاب عظام، مخصوصا علماء و طلاب حوزہ علمیہ پاکستان اور ان کے لواحقین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اور مرحوم کے حق میں دعائیں مغفرت کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41380