9

اے پی ایس پشاور جیسے سانحات ابھی تک شفاف تحقیقات کے منتظر ہیں، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 41443
  • 17 دسامبر 2022 - 8:59
اے پی ایس پشاور جیسے سانحات ابھی تک شفاف تحقیقات کے منتظر ہیں، علامہ شبیر میثمی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک ایسا عفریت ہے جس کے خلاف پوری دنیا نے آواز اٹھائی اور پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، پاکستان سے دہشت گردی کے حقیقی اور مکمل خاتمے کے لئے سب سے پہلا قدم آرمی پبلک اسکول پشاور کے مظلوم بچوں کے قاتلوں کو بے نقاب کرنا ہے۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک ایسا عفریت ہے جس کے خلاف پوری دنیا نے آواز اٹھائی اور پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، پاکستان سے دہشت گردی کے حقیقی اور مکمل خاتمے کے لئے سب سے پہلا قدم آرمی پبلک اسکول پشاور کے مظلوم بچوں کے قاتلوں کو بے نقاب کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرمی پبلک اسکول کے سانحے کی برسی کی مناسبت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے قاتلوں کو بے نقاب کرنا حقیقت میں ابتدائی قدم ہے اور یہاں سے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کا آغاز ہونا چاہیئے لیکن اس کے لئے ایک طویل سفر درکار ہے جسے قوم اور ریاست کو مل کر طے کرنا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41443