13

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ 41ویں IFSBکونسل میٹنگ میں شرکت

  • News cod : 41615
  • 20 دسامبر 2022 - 11:20
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ 41ویں IFSBکونسل میٹنگ میں شرکت
الصادق انسٹیٹیوٹ اس وقت مملکت خداداد پاکستان کے جوانوں کی اسلامک بینکنگ سسٹم کے حوالے سے تربیت میں مصروف عمل ہے۔ ہماری یہ کوشش مستقبل کے حوالے سے بہت اہم ہے تاکہ ہم اپنے جوانوں کو اس چیز (ربا) سے بچا سکیں جو کہ اللہ اور اس کے رسول سے کھلی جنگ کے مترادف ہے۔

وفاق ٹائمز،  چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ سسٹم، ممبر شریعہ ایڈوائزی کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان و مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ 41 ویں آئی ایف ایس بی (IFSB) کونسل میٹنگ میں شرکت،میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ اس وقت بینکنگ سسٹم میں سب سے بڑا مسئلہ ربا (سود) کا ہے اور اس طرح کی کانفرنسوں میں اس چیز (ربا) کے خاتمے کے لیے بحث ایک اچھا عمل ہے۔ پوری دنیا سے اسلامک بینکنگ کے نمائندگان مل کر (ربا سے پاک بینکاری کی) کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ ہم نے الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ سسٹم کی جانب سے کراچی میں اسی سلسلے میں ’’ربا فری کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جس میں مختلف بینکوں کے اہم ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

الصادق انسٹیٹیوٹ اس وقت مملکت خداداد پاکستان کے جوانوں کی اسلامک بینکنگ سسٹم کے حوالے سے تربیت میں مصروف عمل ہے۔ ہماری یہ کوشش مستقبل کے حوالے سے بہت اہم ہے تاکہ ہم اپنے جوانوں کو اس چیز (ربا) سے بچا سکیں جو کہ اللہ اور اس کے رسول سے کھلی جنگ کے مترادف ہے۔
موجودہ حکومت کی اس سلسلے میں کاوشیں قابل ستائش ہیں، اورمیں اپنے ان تمام دوستوں سے بھی اپیل کرتا ہوں جو بینکنگ سسٹم میں اہم ذمہ داریوں پر ہیں کہ وہ اس سلسلے میں بھرپور اور مؤثر آواز بلند کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41615