9

دہشتگردانہ واقعات حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

  • News cod : 41691
  • 24 دسامبر 2022 - 10:54
دہشتگردانہ واقعات حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس
ان کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے حکومتی مذاکراتی عمل کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ دور دراز علاقوں سے شہری علاقوں کی طرف منتقل کرنے کی کوشش شروع ہوگئی ہے۔ لہذا حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے بنوں اور لکی مروت جیسے دہشت گردانہ واقعات کافی تھے۔

وفاق ٹائمز، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا سیل سے جاری بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچا لیا، اس افسوس ناک واقعے میں ہیڈ کانسٹیبل شہید عدیل حسین کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ زخمی ہونے والوں کے لئے بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں اور شہید عدیل حسین کی بیوہ اور چھوٹے بچوں کی کفالت کے لئے بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کا پھر سے شروع ہونے والا سلسلہ تشویشناک ہے، پولیس اہلکاروں کی شجاعت اور فرض شناسی فابل تعریف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے حکومتی مذاکراتی عمل کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ دور دراز علاقوں سے شہری علاقوں کی طرف منتقل کرنے کی کوشش شروع ہوگئی ہے۔ لہذا حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے بنوں اور لکی مروت جیسے دہشت گردانہ واقعات کافی تھے۔ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ پاکستان کے محفوظ مستقبل کے لئے دہشتگردی کی جڑوں کو کاٹنا ہوگا اور بروقت اور منظم کارروائیوں سے دہشت گردی کے عفریت کو سختی سے کچلا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41691