21

مختصر حالت زندگی ملک العلماء علامہ ملک اعجاز حسین نجفی

  • News cod : 42061
  • 03 ژانویه 2023 - 8:18
مختصر حالت زندگی ملک العلماء علامہ ملک اعجاز حسین نجفی
آپ ملک العلماء کے خطاب سے لکھے پہچانے جاتے ہیں اور دور حاضر کے بزرگ علم دین ہیں

مختصر حالت زندگی ملک العلماء علامہ ملک اعجاز حسین نجفی

تحریر۔ندیم عباس شہانی

ملک العلماء علامہ ملک اعجاز حسین نجفی صاحب ملک غلام حیدر کے گھر 1938 میں بوچھال ضلع چکوال میں پیدا ہوئے۔

ابتدائ تعلیم۔حاصل کرنے کے بعد 1951میں جلالپور ننگیانہ سرگودھا میں استاد العلماء علامہ سید محمد یار شاہ صاحب قبلہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اس کے بعد مفسر قرآن علامہ حسین بخش جاڑا صاحب قبلہ اور حضرت شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس صاحب قبلہ رح سے بھی استفادہ کیا درس نظامی تک پڑھنے کے بعد ایک سال تک دارالعلوم جعفریہ خوشاب میں مدرس رہے اور 1962 نجف اشرف تشریف لے گئے اور استادالمجتہدین آیتہ اللہ سید ابوالقاسم خوئ اور آیتہ اللہ شیخ محمد باقر زنجانی کے درس خارج میں شریک ہوئے۔

1968میں واپس آئے اور مدرسہ دارالعلوم جعفریہ خوشاب کے پرنسپل مقرر ہوئے اور آج تک اس عہدہ جلیلہ پر فائز ہیں۔

ملک صاحب مدرس ہونے کے ساتھ بہت بڑے مقرر ہیں مگر مجالس بہت کم پڑھتے ہیں آپ کو تاریخ اور توحید کے موضوع پر ملکہ حاصل ہے اپنی مجالس میں زیادہ تر تاریخ اور توحید  کرتے ہیں اور ساتھ اصلاح منبر اور غلط روایات نہ پڑھنے پر شاور دیتے ہیں اگر کوئ ذاکر مصائب خوان آپ کی موجودگی میں غلط روایت پڑھ رہا ہو تو موقع پر ہی ٹوک دیتے ہیں اور بعد میں اپنے خطاب میں تصحیح بھی کرتے ہیں ملک صاحب کی سینکڑوں مجالس یوٹیوب پر موجود ہیں اپ مصائب بھی بہت پڑھتے ہیں۔

ملک صاحب ایک نہ ڈر بیباک عالم ہیں اور جو بات حق کے خلاف ہو ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں شرک غلو بدعات کے سخت مخالف ہیں اکثر لوگ آپکے بارے یہ رائے رکھتے ہیں کہ ملک صاحب عقیدہ توحید میں سخت موقف رکھتے ہیں مگر ملک العلماء صحیح عقائد لوگوں کو بتاتے ہیں اور یہی صحیح شیعی عقیدہ ہے جو آپ بیان کرتے ہیں۔

ملک صاحب کے شاگردوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ آپ ملک العلماء کے خطاب سے لکھے پہچانے جاتے ہیں اور دور حاضر کے بزرگ علم دین ہیں۔

اللہ تعالی ملک صاحب قبلہ کو صحت و سلامتی کے ساتھ تا دیر سلامت رکھے اور علماء حق کا سایہ قائم و دائم رہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42061