5

آیت اللہ مصباح یزدی اسلام مخالف شبہات کا جواب دینے کے لیے میدان میں موجود رہے، آیت الله محمدرضا مدرسی یزدی

  • News cod : 42101
  • 30 دسامبر 2022 - 15:57
آیت اللہ مصباح یزدی اسلام مخالف شبہات کا جواب دینے کے لیے میدان میں موجود رہے، آیت الله محمدرضا مدرسی یزدی
انہوں نے مزید کہاکہ آیت اللہ مصباح نے لبرلزم، سامراجی نظام اور کمیونزم کے اسلام پر حملوں کے خلاف مجاہدانہ کوششیں کیں اور خالص اسلام محمدی (ص)کو بچانے کے لئے گراں قدر کارنامے انجام دیے-

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمدرضا مدرسی یزدی نے جمعرات کی شام کو حضرت معصومہ (س) کے حرم مطہر میں آیت اللہ مصباح یزدی کی برسی کی تقریب سے خطاب میں کہاکہ آیت اللہ مصباح یزدی کی شخصیت کی کئی بہت خصوصیات ہیں جن میں وقت شناسی ، موقع شناسی اور معاشرےمیں نوجوانوں کی ضروریات اور مشکلات کو پہچاننا اور انکا حل نکالنے کے لئے وہ ہر وقت میدان عمل میں رہنا ان کی اہم خصوصیت میں سے تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آیت اللہ مصباح نے لبرلزم، سامراجی نظام اور کمیونزم کے اسلام پر حملوں کے خلاف مجاہدانہ کوششیں کیں اور خالص اسلام محمدی (ص)کو بچانے کے لئے گراں قدر کارنامے انجام دیے-

آیت اللہ مدرسی یزدی نے کہاکہ علامہ مصباح یزدی لبرل ازم اور سیکولرازم کے علم کے ساتھ اس میدان میں داخل ہوکر دین کو سیاست اور معاشرے کے مسائل سے الگ کرنے کی کوششوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ آیت اللہ مصباح یزدی نے علمی و تحقیقی ادارہ ، موسسہ امام خمینی (رح) کی بنیاد رکھی اور یہ اس ممتاز عالم دین کی اہم کاموں میں سے ایک ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42101