24

ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے زیراہتمام تکریم شہداء کانفرنس 6 جنوری کو منعقد ہوگی

  • News cod : 42224
  • 02 ژانویه 2023 - 15:22
ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے زیراہتمام تکریم شہداء کانفرنس 6 جنوری کو منعقد ہوگی
کانفرنس میں آیت اللہ شیخ عباس کعبی اور علامہ مجاہد السید ہاشم الحیدری خطاب کریں گے۔

پاکستان اور ملت جعفریہ کے عظیم شہداء اور عالم اسلام کے شہدائے مقاومت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تکریم شہداء کانفرنس منعقد ہوگی ۔

مجلس وحدت المسلمین پاکستان شعبہ قم کی جانب سے شہید سردار قاسم سلیمانی اور شہید ابو مھدی المھندس اور علامہ شہید سید ضیاء الدین رضوی اور علامہ شہید شیخ النمر کی برسی کے مناسبت سے 8جنوری 2023 کو بعد از نماز مغربین تکریم شہداء کانفرنس مدرسہ حجتیہ قم میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس میں آیت اللہ شیخ عباس کعبی اور علامہ مجاہد السید ہاشم الحیدری خطاب کریں گے۔ مجلس وحدت المسلمین پاکستان شعبہ قم کی طرف سے تمام پیروان امامت و ولایت کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42224