8

معارف اہل بیت ؑ اگر دین سے نکالا جائے تو دنیا و آخرت میں بربادی کے سوا کچھ نہیں رہتا، خطیب حرم حضرت معصومہؑ

  • News cod : 42273
  • 04 ژانویه 2023 - 18:05
معارف اہل بیت ؑ اگر دین سے نکالا جائے تو دنیا و آخرت میں بربادی کے سوا کچھ نہیں رہتا، خطیب حرم حضرت معصومہؑ
حجۃ الاسلام والمسلمین سعیدی آریا نے کل رات حرم حضرت معصومہ (س) میں قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایاحساب کتاب میں الہی قوانین ہمارے دنیاوی قوانین سے بہت مختلف ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سعیدی آریا نے کل رات حرم حضرت معصومہ (س) میں قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایاحساب کتاب میں الہی قوانین ہمارے دنیاوی قوانین سے بہت مختلف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شہدا نے اپنی جان قربان کرکے دائمی زندگی حاصل کرلی ہے اور یہی ہمارے لئے ہدایت کا چراغ ہے۔ شہدا سے متعلق ہر اثر ہمارے معاشرہ کو نئی زندگی بخشتا ہے اور ہمارے لئے درس ہے۔

انہوں نے پیغمبر اکرم کی حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فَوقَ كُلِّ ذِي بِرٍّ بِرٌّ حتّى يُقتَلَ الرجُلُ في سبيلِ اللّه، فإذا قُتِلَ في سبيلِ اللّه ِ فليسَ فَوقَهُ بِرٌّ، ہر نیکی کے اوپر ایک اور نیکی ہے، لیکن جب کوئی شخص خدا کی راہ میں مارا جائے تو اس سے بڑھ کر اور کوئی نیکی تصور نہیں کی جاسکتی۔ تمام علمائے کرام اور بزرگوں نے ہمیشہ راہ خدا میں شہید ہونے کی تمنا کی ہے-

انہوں نے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام کا راستہ ہی دنیا و آخرت میں نجات کا راستہ ہے۔ اگر معارف اہل بیت ؑ کو دین سے نکالا جائے تو دنیا و آخرت میں بربادی کے سوا کچھ نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42273