15

وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کے نتائج کا علان کردیا

  • News cod : 42287
  • 05 ژانویه 2023 - 17:43
وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کے نتائج کا علان کردیا
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے درجہ شہادت الثانویہ العامہ سے شہادة العالمیہ تک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا علان کردیا ہے۔ نتائج کو وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائیٹ پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے درجہ شہادت الثانویہ العامہ سے شہادة العالمیہ تک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا علان کردیا ہے۔ نتائج کو وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائیٹ wmshia پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

ضمنی امتحانات 24 اکتوبر سے 27اکتوبرکو منعقد ہوئے تھے۔ وفاق المدارس نے ملک بھر میں قائم امتحانی مراکز قائم کئے جن میں میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے امیدواروںنے حصہ لیا۔ قرآن، تفسیر، حدیث،عقائد، فقہ، اصول الفقہ، تاریخ، اخلاق، صرف، ادب ،عربی مضامین شامل تھے۔ امتحانات میں وفاق المدارس الشیعہ سے ملحقہ مدارس دینیہ کے ہزاروں طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔

 

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42287