8

اچھی بیوی دنیا و آخرت کی کامیابی کی اہم بنیاد ہے

  • News cod : 42385
  • 11 ژانویه 2023 - 15:08
اچھی بیوی دنیا و آخرت کی کامیابی کی اہم بنیاد ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اگر میاں بیوی اچھے وقت میں شکر ادا کرے اور سختیوں میں صبر کرے تو یہ ایک دوسرے کو خدا تک پہنچا سکتے ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کل رات حرم حضرت معصومہ س میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔ ہمارے شیعہ ہماری بچی ہوئی مٹی سے پیدا ہوئے ہیں، وہ ہماری خوشی میں خوش ہیں اور ہمارے غم میں غمگین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زہرا مرضیہ س کی ولادت مبارک کو خواتین اور ماؤں کی تعظیم کا دن اور امیر المومنین علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کو باپ کے دن سے منسوب کیا گیا ہے۔ اور خواتین کا احترام قرآن و اہل بیت ع کی تعلیمات کے مطابق بھی ہے
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مکتب اہل بیت میں خواتین کے اعلیٰ مقام کے حوالے سے جو احکامات صادر کیے گئے ہیں اس کی مثال کسی اور مذہب یا مکتب میں نہیں- سورہ نساء کی آیت نمبر 19 میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ «وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ» قرآن کریم اس بات پر زور دیتا ہے کہ خواتین کے ساتھ میل جول میں جو معاشرے کی مائیں ہیں ہمیشہ حسن سلوک اور حسن سلوک سے پیش آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میاں بیوی اچھے وقت میں شکر ادا کرے اور سختیوں میں صبر کرے تو یہ ایک دوسرے کو خدا تک پہنچا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آدھا ایمان شکر ہے اور باقی آدھا صبر ہے۔ روایات کے مطابق مصیبت کے باوجود صبر کرنے سے 72 شہیدوں کا ثواب ملتا ہے۔
حرم کے مقرر نے حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ «سوءُ الخُلُقِ ذَنبٌ لا يُغفَرُ» بد اخلاقی ناقابل معافی گناہ ہے اورخوش اخلاقی گناہوں کو پگھلا دیتی ہے۔ روایت کے مطابق اگر میاں بیوی میں سے ایک بد اخلاق ہو اور وہ خدا کی خاطر صبر کرتا ہو، تو خدا کی پاک ذات عورت کو حضرت آسیہ کا ثواب اور مرد کو حضرت ایوب کا ثواب عطا کرے گی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے قرانی دعاوں کی طرف اشرہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بیوی دنیا و آخرت میں کامیابی کی اہم بنیادیں ہیں۔کیونکہ کوئی بھی انسان سب سے زیادہ زندگی اپنے شریک حیات کے ساتھ ہی گزارتا ہے کیونکہ وہ ہر حال میں اس کے ساتھ ہوتا ہے
انہوں نے خواتین کے مقام کے تقدس کو برقرار رکھنے کو مردوں کے وقار، بزرگی اور فہم و فراست کی علامت سمجھا  اور خواتین کی توہین کرنے والے پست ترین انسان ہیں

اس پرمسرت ایام میں جو کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کا دن ہے اور ماؤں کے دن سے منسوب ہے ، ہم سب کو اپنی ماؤں کے قدم چوم کر اسمانی دروازوں کو ماں کی دعاوں سے کھولنے کی ضرورت ہے
آخر میں فرحزاد نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی روایات نے جنت کو ماؤں کے قدموں تلے رکھا ہے۔اورجنت میں داخل ہونے کی شرط ماں کی خدمت کرنے پر منحصر ہے۔ماؤں، بیویوں اور بہنوں کی عزت و احترام اوران کو تحائف دینا، اور ان سےمحبت کا اظہار کرنا اور انہیں خوش کرنے میں انسان کے لئے ایک خاص مقام رکھا ہوا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42385