22

مختصر تعارف علامہ سید اظہر حسن زیدی مرحوم

  • News cod : 42913
  • 22 ژانویه 2023 - 15:01
مختصر تعارف علامہ سید اظہر حسن زیدی مرحوم
حضرت علامہ اظہر حسن زیدی صاحب نے 10دسمر 1986 کو وفات پائ اور وصیت کے مطابق کربلا گامے شاہ لاہور میں سپرد خاک ہوئے

مختصر تعارف علامہ سید اظہر حسن زیدی مرحوم

تحریر۔۔ندیم عباس شہانی
علامہ سید اظہر حسن زیدی صاحب سید ابن حسن زیدی کے گھر 12دسمبر 1912میں بجنور ہندوستان میں پیدا ہوئے ابتدائ تعلیم حاصل کرنے کے بعد یکم مارچ 1920میں سیدالفقہاء علامہ سید سبط نبی صاحب کے سپرد کر دیا گیا۔
جب آپ نے پہلا امتحان دیا تو بوجہ کم۔عمری کرسی پر بیٹھ کر میز پر رکھے پیپر پر نہ لکھ سکتے اس لئے سنٹر والوں کو متبادل انتظام کرنا پڑا اور رول نمبر نوٹ کر لیا کہ یہ بچہ کمسن ہے پاس بھی ہوتا ہے کہ نہیں مگر آپ پاس ہو گئے۔
1922میں آپ نے آلہ آباد یونیورسٹی سے منشی فاضل کا امتحان پاس کیا 23 1930دسمبر آپ لاہور تشریف لائے یہاں امام بارگاہ ناروالی میں جلسہ معراج تھا تازہ امتحان دئے ہوئے تھے نو عمری کازمانہ تھا آپ کو پانچ منٹ وقت ملا جب 5منٹ پڑھ لیا تو مجمع میں شور مچا کہ اور پڑھو تو آپ نے چالیس منٹ پرھا خطابت میں آپکا کوئ استاد نہیں تھا
نظر ہے ابر کرم پر درخت صحرا ہوں
کیا خدا نے۔نہ محتاج باغباں مجھ کو
1936میں دوبارہ لاہور تشریف لائے اور امام بارہ خواجگان میں دس تقاریر کیں جو آپکی وجہ شہرت بنیں۔
21اپریل 1938کو آپ عراق سے لاہور پہنچے تو ریلوے اسٹیشن پر اپکو پتہ چلا کہ علامہ محمد اقبال کی آج وفات ہوئ ہے اسی رات برکت حال میں مولانا ظفر علی خان کی زیر صدارت اقبال کے موضوع پر جلسہ تھا جہاں آپ نے پہلی پبلک تقریر کی مولانا ظفر علی خان آپکی تقریر سے بہت متاثر ہوئے۔
آپ ناصرالمت علامہ ناصر حسین صاحب قبلہ اور سیدالعلماء علامہ سید علی نقی نقن صاحب قبلہ رح سے بہت متاثر تھے اور قائد ملت علامہ مفتی جعفر حسین صاحب قبلہ رح کے قریبی دوست تھے آپ فرماتے تھے کہ زاکری کا معیار فقط علم ہے اپنے اپنے ایک انٹرویو میں اس سوال کے جواب میں کہ آپ کو کون سا زاکر پسند ہے کس کوسنتے ہیں فرمایا کہ جب سے گانے کی طرز پر قصیدے شروع ہوئے ہیں میں ننے ذاکرسننے چھوڑ دئے
قرآن مجید نہج البلاغہ صحیفہ کاملہ ہر وقت اپکیے ساتھ ہوتیں اور زیر مطالعہ رہتیں۔
زیدی صاحب بہت بڑے مقرر تھے اور موضوع پر مجلس پڑھتے آپکی مجالس خالص علمی ہوتی تھیں اور خوبصورت الفاظ کی جڑت میں آپ ید طولی رکھتے تھے موضوع پر تقریر اور مثالیں دینے میں آپ یکتائے روزگار تھے اور فن تقریر میں اپکو ملکہ حاصل تھا آپ نے شاہ گردیز ملتان میں بہت عرصہ محرم پڑھتے رہے میر انیس آپکے پسندیدہ شاعر تھے اور میر صاحب کا کلام اکثر اپکو یاد تھا۔
قبلہ زیدی صاحب نے فیلمنگ روڈ لاہور میں رہائش رکھی تھے اپکو اپنے اکلوتے جوان بیٹے کی موت کا صدمہ بھی برداشت کرنا پڑا آپ عالم باعمل اور فاضل بے بدل تھے۔
حضرت علامہ زیدی صاحب قبلہ حضرت علامہ مفتی جعفر حسین نجفی صاحب قبلہ کے جنازہ میں شریک ہوئے تو محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی صاحب قبلہ کو وصیت فرمائی کہ میری اولاد نرینہ نہیں ہے مجھے بھی مفتی صاحب کی طرح کربلا گامے شاہ میں ہی دفن کرنا تاکہ لوگ میری قبر پر فاتحہ پڑھیں۔
علامہ زیدی صاحب کو خطیب آل محمد کا خطاب دیا گیا
اظہر حسن مصور تاریخ کربلا
یعنی خطیب آل محمد کہیں جسے
حضرت علامہ اظہر حسن زیدی صاحب نے 10دسمر 1986 کو وفات پائ اور وصیت کے مطابق کربلا گامے شاہ لاہور میں سپرد خاک ہوئے ۔
جس کے بغیر حرف سخن دلنشیں نہیں
ایسا خطیب آل محمد کہیں۔ نہیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42913