4

فکری قوت میں اضافے کے لیے خاموشی سب سے اہم بنیاد ہے، حجت الاسلام حسینی قمی

  • News cod : 42941
  • 19 ژانویه 2023 - 14:22
فکری قوت میں اضافے کے لیے خاموشی سب سے اہم بنیاد ہے، حجت الاسلام حسینی قمی
عقلمند پہلے سوچتا ہے پھر بولتا ہے جبکہ جاہل پہلے بولتا ہے بعد میں سوچتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خاموشی غور کرنے کی طاقت بڑھانے کی سب سے اہم بنیاد ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  حجت الاسلام حسینی قمی نے حرم حضرت معصومہ (س) قم میں ایک تقریب سے خطاب میں کہاکہ خاموشی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھنا چاہیئے اور اسے ہر وقت سنبھال کر رکھنا چاہئے۔

انہوں نے نہج البلاغہ میں مولی الموحدین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی حکمتوں، خطوط اور خطبات سے اقتباسات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے اپنے خطبات، خطوط اور حکمتوں میں زبان کے مسئلہ اور زبان کی ذمہ داری کو بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ لِسَانُ الْعَاقِلِ وَرَاءَ قَلْبِهِ، وَ قَلْبُ الْأَحْمَقِ وَرَاءَ لِسَانِهِ عقل مند کی زبان اس کے دل کے پیچھے ہے اور بے وقوف کا دل اس کی زبان کے پیچھے ہے. یعنی عقلمند پہلے سوچتا ہے پھر بولتا ہے جبکہ جاہل پہلے بولتا ہے بعد میں سوچتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خاموشی غور کرنے کی طاقت بڑھانے کی سب سے اہم بنیاد ہے۔

انہوں نے زبان کو مبالغہ آرائی سے بچانے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امیر المومنین علی علیہ السلام نہج البلاغہ میں فرماتے ہیں کہ تَكَلّموا تُعرَفوا؛ فإنّ المَرءَ مَخبوءٌ تَحتَ لِسانِهِ؛ بات کرو تاکہ پہچانے جاؤ، کیونکہ انسان اپنی زبان کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ہمیں بولنا سکھایا اس کے خلاف ہمیں کبھی بھی سخت زبان استعمال نہیں کرنی چاہیئے۔ کسی کوک بھی والدین اور اساتذہ کے سامنے سختی سے نہیں بولنا چاہیئے کیونکہ انہوں نے ہی ہمیں بولنا سکھایا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42941