9

فوجداری ترمیمی بل یکطرفہ اور متعصبانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، انجمن امامیہ بلتستان

  • News cod : 43082
  • 21 ژانویه 2023 - 13:04
فوجداری ترمیمی بل یکطرفہ اور متعصبانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، انجمن امامیہ بلتستان
قومی اسمبلی میں پاس کیے گئے متنازعہ بل پر ہمارا واضح موقف یہ ہے کہ یہ بل ملکی داخلی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا اور ایسی کوئی بھی قانون سازی معاشرے میں بدامنی، فسادات اور تقسیم کا سبب بن سکتی ہے

وفاق ٹائمز، انجمن امامیہ بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجداری ترمیمی بل 2021ءکے ذریعے 298 اے میں قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے ترمیمی بل کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ پیغام پاکستان پر تمام مکاتب کے جید علماء نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔ لہٰذا اس پر عملدرآمد کرانے کی کوششں ہو تو کسی بل میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ملی یکجہتی کونسل میں موجود تمام مکاتب فکر کے علماء کے مشورے کے بغیر اس طرح کسی بل میں ترمیم کرنا یکطرفہ اور متعصبانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

قومی اسمبلی میں پاس کیے گئے متنازعہ بل پر ہمارا واضح موقف یہ ہے کہ یہ بل ملکی داخلی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا اور ایسی کوئی بھی قانون سازی معاشرے میں بدامنی، فسادات اور تقسیم کا سبب بن سکتی ہے۔ اسمبلی سے اس بل کا پاس ہونا افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ ریاست پاکستان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بل کو یکسر مسترد کیا جائےاور پاکستان میں ملت تشیع میں جو بے چینی پائی جاتی ہے اسکو ختم کیا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43082