24

علامہ شیخ محسن علی نجفی کی مرجع جہان تشیع آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات 

  • News cod : 43108
  • 22 ژانویه 2023 - 8:48
علامہ شیخ محسن علی نجفی کی مرجع جہان تشیع آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات 
شیعیان پاکستان کے نام مرجعیت جہاں تشیع حضرت آیت اللہ العظمی سید علی السیستانی دام ظلہ کا خصوصی سلام و دعا 

 وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وکیل مرجعیت، مفسرقرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے شہر علم و اجتہاد، شہر مولائے کائنات علیہ السلام نجف الاشرف میں مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی السیستانی سے ملاقات کی ۔

مرجع اعلی اور وکیل مرجعیت نے ایک دوسرے کی احوال پرسی کے بعد مملکت خدا داد پاکستان کی مجموعی صورت حال اور شیعیان پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی ۔ مرجع عالی قدر نے حسب معمول شیعیان پاکستان کی نسبت اپنی محبت اور دلی وابستگی کا اظہار کیا اور تمام عالم اسلام کے لئے بالعموم اور پاکستان اور پاکستان میں مومنین کے لئے بالخصوص دعائیں دیں ۔ آیت اللہ العظمی سیستانی نے وکیل مرجعیت سے اپنا سلام پاکستان کے مومنین تک پہنچانے کا تقاضا بھی کیا ۔

اللہ رب العالمین تمام مراجع عظام ،خصوصا مرجع اعلی حضرت آیت اللہ السیستانی دام ظلہ کو صحت و سلامتی کے ساتھ اپنے حفظ وامان میں رکھے ،اور تمام علماء حقہ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43108