3

مقدس ناموں کی آڑ میں متنازع قانون سازی سے فرقہ واریت بڑھے گی، علامہ سبطین سبزواری

  • News cod : 43182
  • 23 ژانویه 2023 - 14:56
مقدس ناموں کی آڑ میں متنازع قانون سازی سے فرقہ واریت بڑھے گی، علامہ سبطین سبزواری
ہمارا سوال سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم سے ہے کہ کیاپارلیمنٹ فرقہ واریت اور دہشت گردی کو تحفظ دینے کا پلیٹ فارم بن چکا ہے؟

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،  شیعہ علماءکونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے قومی اسمبلی سے عجلت میں منظور ہونے والے متنازع فوجداری بل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ مقدس ناموں کی آڑ میں قانون سازی سے فرقہ واریت بڑھے گی۔ ملکی سلامتی اور اتحاد امت کے خلاف پاس ہونے والے کسی بل کو قبول نہیں کریں گے۔ ہم نے پہلے بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے آئندہ بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ایک عرصے سے مقدس ناموں سے متنازع قانون سازی کے ذریعے مکتب اہل بیت کو دبانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیںمگر سب سازشیوں کو منہ کی کھانا پڑی اور وہ اپنی حسرتیں لے کر دنیا سے رخصت ہوئے۔

ہمارا سوال سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم سے ہے کہ کیاپارلیمنٹ فرقہ واریت اور دہشت گردی کو تحفظ دینے کا پلیٹ فارم بن چکا ہے؟ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ پاکستان کومخصوص مسلکی ریاست نہیں بننے دیں گے۔ متنازع قانون سازی آئین کے خلاف ہے۔ہم ہر سطح پر احتجاج کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بل کو واپس لیا جائے۔یہ متنازع قانون سازی ملکی سلامتی کے خلاف شرارت ہے تاکہ پاکستان کو دہشت گردی اور فرقہ واریت کی دلدل میں دھکیلا جا ئے۔ اگر متنازع قانون بن گیا تو ملک کو فرقہ واریت اور دہشتگردی سے نہیں بچایا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں کام شیعہ علماءکونسل نے کیا ہے ۔مولانا چترالی شر پسندوں کے ہاتھوں استعمال ہوئے ہیں ۔دہشتگردی کے خاتمے کے لئے فوج پولیس عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور شیعہ قیادت نے بڑے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور شیعہ کوکسی بھی انتہائی اقدام سے باز رکھا اور صبر کی تلقین کی ،مگر ہم اپنے حقوق اور عقائد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ مکتب تشیع کو اعتماد میں لیے بغیر پیش کرنے کی تکفیری کالعدم دہشتگرد گروہ کی چوری پکڑی جاچکی ہے ، یہ بل ملک کی بنیادیں ہلا دینے کے مترادف ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43182