9

آئی ایس او پاکستان نے جمعہ 27نومبر کو ملک بھرمیں یوم اسرائیل نامنظور منانے کا اعلان کردیا

  • News cod : 4332
  • 25 نوامبر 2020 - 18:23
آئی ایس او پاکستان نے جمعہ 27نومبر کو ملک بھرمیں یوم اسرائیل نامنظور منانے کا اعلان کردیا
حوزہ ٹائمز|امریکی ایماءپر عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ ڈالےجانے کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے آئندہ جمعہ ملک بھرمیں یوم اسرائیل نا منظور منانے کا اعلان کردیاہے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایماءپر عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ ڈالےجانے کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے آئندہ جمعہ ملک بھرمیں یوم اسرائیل نا منظور منانے کا اعلان کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غاصب اسرائیل کے حق میں اٹھتی ہوئی آوازوں کے خلاف آئی ایس او نے آئندہ جمعہ بروز 27نومبر کو ملک بھرمیں یوم اسرائیل نا منظور منانے کا اعلان کردیا ہے ، ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوں گے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4332