2

دہشتگردی کی نئی لہر میں عوام کے محافظین پولیس کےخلاف کاروائیوں کوعوام میں خوف ہراس پھیلانے کی ناکام کوشش ہے ،علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

  • News cod : 43556
  • 31 ژانویه 2023 - 19:12
دہشتگردی کی نئی لہر میں عوام کے محافظین پولیس کےخلاف کاروائیوں کوعوام میں خوف ہراس پھیلانے کی ناکام کوشش ہے ،علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بالخصوص کے پی پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور جس طرح مشکل وقت میں پولیس نے عوام کے تحفظ کے لیے دن رات کام کیا اسی طرح عوام بھی اپنے پولیس کے دکھ درد اور مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورت کے مطابق، شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پشاور پولیس لائن مسجدمیں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں جانی نقصان پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے سخت عملی اقدامات کرنا ہونگے اور انہوں نے دہشت گردی کی نئی لہر میں عوام کے محافظین پولیس کے خلاف کاروائیوں کوعوام میں خوف ہراس پھیلانے کی ناکام کوشش قرار دیا اور عوام کا دہشتگردوں کے خلاف پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بالخصوص کے پی پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور جس طرح مشکل وقت میں پولیس نے عوام کے تحفظ کے لیے دن رات کام کیا اسی طرح عوام بھی اپنے پولیس کے دکھ درد اور مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار کے واقعے کے بعد پوری قوم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کر کے ذمہ دارون کا تعین کیا جائے اگر یہ کام اس وقت ہوتا تو آج ہمیں یہ سانحہ نہ دیکھنا پڑتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب بھی حکومت کو چائیے کہ وہ دونوں واقعات کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ہر دو واقعات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا فوری قیام عمل میں لا کر ان واقعات کے اصل محرکات سے پردہ اٹھائیں اور ان واقعات میں ملوث مجرموں کو فی الفور قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دیں۔ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سانحہ پولیس لائن کے شہداءکے خانوادوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداءکی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43556