8

امام راحل نے دین اسلام کو تنہائی سے نکال کر ایک نئی شناخت دی,آیت اللہ علما

  • News cod : 43654
  • 01 فوریه 2023 - 16:33
امام راحل نے دین اسلام کو تنہائی سے نکال کر ایک نئی شناخت دی,آیت اللہ علما
صوبۂ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ امام راحل رحمۃ اللّٰہ علیہ نے انقلابِ اسلامی کے ذریعے دین اسلام کو تنہائی سے نکال کر ایک نئی شناخت دی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ علما نے صوبۂ کرمانشاہ میں انقلابِ اسلامی کی سالگرہ اور عشرۂ فجر کی مناسبت سے منعقدہ، فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام راحل رحمۃ اللّٰہ علیہ کا قیام، انبیاء علیہم السلام کے کام کے مطابق تھا جنہوں نے لوگوں کو پہلوی ظلم و ستم سے نجات دلا کر انقلابِ اسلامی جیسا عظیم تحفہ دیا۔

صوبۂ کرمانشاہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے عشرۂ فجر کی مناسبت سے تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے عشرہ فجر کو ایام اللہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کیونکہ یہ ایام اسلام کی سیاسی اور معنوی حیات سے تجدید عہد کا باعث بنے اور لوگوں کو اسلام کی عظمت سے آشنا کیا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ماضی کے برعکس اب ہماری طاقت کا دارو مدار قوم کی مرضی پر منحصر ہے، کہا کہ اگرچہ عالمی استکبار مسلسل دین کو سیاست سے الگ کرنے کی سوچ کو ابھارتا ہے اور دین کو سیاست سے الگ کرنے کی سازشوں پر عمل پیرا ہے، لیکن امام راحل نے شروع سے ہی دینی مدارس کی سوچ کو بدل دیا اور علماء کو سیاست کے میدان میں حاضر رہنے کا حکم دیا، کیونکہ سیاست اسلام کا اصولی جزء ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43654