17

امت واحدہ پاکستان کے وفد کو دارالحدیث مرکز موسسہ علمی و فرہنگی کتابخانہ و نمائشگاہ اور دیگر اہم شعبوں کا مطالعاتی دورہ

  • News cod : 43679
  • 02 فوریه 2023 - 12:13
امت واحدہ پاکستان کے وفد کو دارالحدیث مرکز موسسہ علمی و فرہنگی کتابخانہ و نمائشگاہ اور دیگر اہم شعبوں کا مطالعاتی دورہ
یہاں اہلسنت و اہل تشیع کی قرآن و حدیث کے متعلقہ سے دنیا میں چھپنے والی ہر کتاب لائبریری میں موجود ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے وفد کو دارالحدیث مرکز موسسہ علمی و فرہنگی کتابخانہ و نمائشگاہ اور دیگر اہم شعبوں کا مطالعاتی دورہ کروایا گیا ۔

یونیورسٹی کے شعبہ بین الملل ڈاکٹر بہرامی نے بتایا کہ یہاں قرآن و حدیث سے متعلقہ مجلے کو جمع کیا گیا ہے۔دوسرے حصہ میں تھیسز کو محفوظ کیا گیا ہے.

جبکہ دیگر حصہ میں نہج البلاغہ اور علم رجال کے بارے میں دنیا بھر سے کتابیں جمع کی گئی ہیں۔

یہاں اہلسنت و اہل تشیع کی قرآن و حدیث کے متعلقہ سے دنیا میں چھپنے والی ہر کتاب لائبریری میں موجود ہے۔

یہاں مجموعی طور پر 70ہزار کتب موجود ہیں۔ علمائے کرام نے یونیورسٹی کی علمی و تحقیقی کاوشوں کو سراہا اور اردو میں کتابوں کو دیکھ کر اظہارِ مسرت کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43679