20

قرآن و حدیث یونیورسٹی قم کا مطالعاتی دورہ اور شیخ الجامعہ ڈاکٹر مسعودی کی خصوصی گفتگو

  • News cod : 43686
  • 02 فوریه 2023 - 13:48
قرآن و حدیث یونیورسٹی قم کا مطالعاتی دورہ اور شیخ الجامعہ ڈاکٹر مسعودی کی خصوصی گفتگو
پاکستان سے مختلف مسالک کے علمائے ،سادات کرام اور مفکرین کا 40رکنی وفد ایران کے روحانی و سیاحتی دورہ پر ہے۔وفد نے چھٹے روز قم کے مذہبی و علمی شہر قم میں دارالحدیث علمی و ثقافتی مرکز دانشگاہ قرآن و حدیث یونیورسٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سے مختلف مسالک کے علمائے ،سادات کرام اور مفکرین کا 40رکنی وفد ایران کے روحانی و سیاحتی دورہ پر ہے۔وفد نے چھٹے روز قم کے مذہبی و علمی شہر قم میں دارالحدیث علمی و ثقافتی مرکز دانشگاہ قرآن و حدیث یونیورسٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔

تعارفی نشست سے بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹربہرامی نے اپنی خصوصی گفتگو میں بتایا کہ یونیورسٹی کے قیام سے اب تک 6ہزار طلبہ فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔ قم کے علاوہ تہران اور اصفہان میں بھی کیمپس ہیں۔
ہم تعلیمِ قرآنی ،حدیث اور ایجوکیشن و سائنس کے شعبوں میں طلبہ کی رہنمائی کرتے ہیں۔یونیورسٹی کے قیام کا مقصد حقیقی قرآنی اسلامی معاشرے کا قیام عمل میں لانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج دو فروی ہے ایران میں امام خمینی کی پیرس سے آمد اور انقلاب تک یوم اللہ دہ فجر کے عنوان سے منایا جاتا ہے تاکہ امام خمینی کی جہد مسلسل کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے۔

شیخ الجامعہ ڈاکٹر مسعودی نے اپنی خصوصی گفتگو میں فرمایا کہ پاکستان ہمارا پارہ بدن ہے ۔ علامہ اقبال کی فارسی شاعری دیگر شاعروں سے منفرد اور شاندار ہے۔
جہاں ہم سب کا کعبہ کتاب دین نبی ایک ہیں ایسے ہی ہمارا درس بھی مشترک ہے۔اور زندگی کی مشکلات کا حل قرآن مجید سے تلاش کیجئے جبکہ سامراج نواز حکومتیں قرآنی معاشرے کی تشکیل میں رکاوٹ ہیں
یورپی ممالک میں قرآن سوزی کے افسوسناک واقعات اور اسلامی ممالک میں قرآنی معاشرہ کی عدمِ تشکیل ہم سب کا دردِ مشترک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی زندگیوں میں قرآن کو شامل کریں تاکہ اسلامی معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے۔

حدیثِ رسول (ص)ہے کہ قرآن اور انسان ،زمین اور بارش کی مانند ہے جیسے بارش کا زمین پہ اثر ہوتا ہے ایسے ہی قرآن کا انسان پہ اثر ہوتا ہے۔

نشست کے آخری حصہ میں علمائے کرام نے ڈاکٹر مسعودی سے قرآن و حدیث کی زندگی اور معاشرے میں عملدرآمد بارے سوالات بھی کیے ۔
جامعہ کے بانی آیت اللہ محمد محمدی ری شہری کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

امت واحدہ پاکستان کے وفد کا دورہ ایران چھٹے روز میں داخل ہوگیا
چھٹے روز بھی ایران کے مذہبی و علمی شہر قم میں دارالحدیث علمی و ثقافتی مرکز
دانشگاہ قرآن و حدیث یونیورسٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43686